گوجرہ: منہاج القران اسلامک سنٹر میں قائد ڈے کی تقریب

تحریک منہاج القران گوجرہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے زیراہتمام 29 فروری 2016 کو منہاج القرآن اسلامک سنٹر گوجرہ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کی 65 ویں سالگرہ کی تقریب منعقد کی گئی۔ جس کے مہمانِ خصوصی تحریک منہاج القران ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے امیر حاجی میاں محمد لطیف اور ناظم محمد شاہد فاروق تھے۔ تقریب میں تحریک منہاج القران رجانہ کے ناظم ماسٹر شمس الحق، پاکستان عوام تحریک رجانہ کے سیکرٹری جنرل چوہدری مظہر حسین، منہاج القرآن یوتھ لیگ رجانہ کے صدر حافظ شاہد محمود سمیت تحریک منہاج القرآن، منہاج یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اور پاکستان عوامی تحریک عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی۔

تقریب میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے تحریک منہاج القران ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے امیر حاجی میاں محمد لطیف کا کہنا تھا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری وطن دوست، حبِّ انسانیت سے سرشار اور مذہبی اقدار کے امین ہیں۔ انہوں نے تخت و تاج کو ٹھکرا کر اہلِ دنیا کو یہ سبق دیا ہے کہ اس کائنات میں وہی افراد لوحِ تاریخ پر اپنے نشان ثبت کرواتے ہیں جو امن کے سفیر بن جاتے ہیں۔ ہمیں امن کے داعی شیخ الاسلام کی جلائی ہوئی شمع سے اپنے چراغِ فکر کو روشن کرنا ہوں گے۔ انہوں نے شرکاء کو ضرب امن مہم کے متعلق آگاہی فراہم کی۔

قائد ڈے کی تقریب میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 65ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ان کی درازئ عمر کے لیے دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top