منہاج یوتھ لیگ کے سیکرٹری جنرل کا سندھ کے مختلف شہروں کا دورہ

منہاج القرآن یوتھ لیگ کے سیکرٹری جنرل منصور قاسم اعوان نے ضرب امن مہم کے سلسلے میں فروری میں سندھ کے مختلف شہروں کا دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران وہ سکھر، گھوٹکی، خیرپور، میرپور خاص، تھرپارکر، عمرکوٹ، حیدرآباد، کراچی اور لاڑکانہ گئے جہاں انہوں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے عہدیداران اور کارکنان سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں انہوں نے ضرب امن مہم کے بارے میں کارکنان کو آگاہی فراہم کی اور انہیں ہدایات دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب میں جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ دہشتگردوں کے باطل نظریات ٹینکوں اور توپوں کی بمبارٹمنٹ سے نہیں یکساں نظام تعلیم کو نافذ کرنے، انصاف اور روزگار فراہم کرنے اور ضرب علم و امن سے ختم ہو نگے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top