بحرین: منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام کمیونٹی کلب میں قائد ڈے کی تقریب

منامہ: منہاج القرآن انٹرنیشنل بحرین نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر 19 فروری 2016 کو کمیونٹی کلب (پاکستانی کلب) میں قائد ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا، جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل بحرین کے امیر محمد اشرف بھِنڈر، نائب امیر فیض الحسن، صدر زاہد محمود، سیکرٹری جنرل سید شفاقت علی، ساجد خان، یحیٰ جاوید، ظفر ممتاز، احسان الحق، عرفان طاہر اور عارف کمال سمیت منہاج القرآن انٹرنیشنل بحرین کے کارکنان و وابستگان نے خواتین اور بچوں کے ہمراہ بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا۔ عبدالقادر پاشا، محمد مبشر اور مدثر مصطفیٰ نے ننھی ثناءخوانوں ذوہا، سوہا اور فدا کے ہمراہ بارگاہِ رسالتمآب صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ہدیہ عقیدت اور تحریکی ترانے پیش کیے۔

تقریب سے منہاج القرآن انٹرنیشنل بحرین کے امیر محمد اشرف بھِنڈر، نائب امیر فیض الحسن، صدر زاہد محمود اور سیکرٹری جنرل سید شفاقت علی نے خطاب کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ آج ہم اس شخصیت کے یوم پیدائش کی تقریب میں جمع ہیں جو اس صدی کے مجدد ہیں۔ ان کو اللہ تعالیٰ نے دین کی خدمت کے لیے عطائی صلاحیتوں سے نوازا ہے۔ شیخ الاسلام کی طبیعت میں جو خدا داد صلاحیتیں ہیں وہ عطائی اور وہبی ہیں۔ آج بھی ان کی زندگی کا تسلسل وہی ہے جو کم عمری میں تھا۔ آج بھی وہ غربیوں کے حقوق کی بحالی کے لئے برسر پیکار ہیں۔ جن کے طیب نفس سے عالم اسلام معطر ہو رہا ہے، جن کی زبان قدسیہ سے صراط مستقیم کی شمعیں روشن ہو رہی ہیں، جن کے صالح اعمال کو دیکھ کر لوگ راہ ہدایت حاصل کر رہے ہیں۔ آپ کی خدمات آسمان علم و عمل پر ستاروں کی مانند چمک رہی ہیں۔ آپ کے علمی نکات اور اجتہادی تفردات موتیوں کا گہوارہ ہیں۔

تقریب میں شریک سری لنکا سے تعلق رکھنے والی ایک مسیحی خاتون نے قبولِ اسلام کا اعلان کیا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل بحرین کے کارکن محمد ابراہیم انہیں اسلامی تعلیمات سے متعلق راہنمائی فراہم کر رہے تھے۔

تقریب کے اختتام پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 65 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ان کی درازئ عمر کے لیے دعا کی گئی۔

قائد ڈے تقریب کے منتظمین میں عبدالقادر پاشا، حافظ عابد حسین، حافظ شاہ ذیب اور احسان الحق شامل تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top