کراچی: منہاج شریعہ کالج فار ویمن میں قائد ڈے کی تقریب

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقاری کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر منہاج شریعہ کالج فار ویمن کراچی مورخہ میں 19 فروری 2016  کو قائد ڈے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی کی صدر رانی ارشد، ناظمہ ثناء حفیظ، سینئر نائب صدر فوزیہ جنید، نائب صدر رابعہ انوار، پاکستان عوامی تحریک کراچی کے سیکرٹری جنرل راؤ کامران سمیت منہاج شریعہ کالج فار ویمن کی اساتذہ اور طالبات شریک تھیں۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کی سعادت شھادۃ الثانویہ کی طالبہ آنسہ نورالعین نے کی حاصل کی۔ شھادۃالثانویہ کی طلبہ ثوبیہ عبدالرزاق نے بارگاہِ رسالتمآب صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نعت کا نذرانہ پیش کیا، جبکہ شھادۃ الثانویہ کی طالبہ رابعہ بصری نے نقابت کے فرائض انجام دئیے۔

منہاج شریعہ کالج فار ویمن کی طلبہ نورالعین نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے تعلیمی سفر کو انگریزی زبان میں پیش کیا۔

سدرہ لطیف نے شیخ الاسلام کی تجدیدی و انقلابی خدمات پر روشی ڈالتے ہوئے کہا کہ قدرت نے امت مسلمہ کے ہمہ جہت بگاڑ کی اصلاح کے لئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو منتخب کیا ہے جنہوں نے احیائے اسلام اور اقامت و تجدید دین پر مبنی مصطفوی انقلاب کو برپا کرنے کے لئے ہمہ وقت جدوجہد کی ہے۔ شیخ الاسلام ہمہ جہت بگاڑ کی اصلاح کرتے ہوئے قائد انقلاب اور مجدد وقت بن کے ابھرے۔

آنسہ نورالعین نے تقریب میں تحریکی ترانے پیش کیے۔ تقریب میں کوئز پروگرام کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس میں شیخ الاسلام کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر سوالات شامل کیے گئے تھے۔ تقریب سے سدرہ عبدالرزاق نے بھی خطاب کیا۔

ثوبیہ عبدالرزاق نے اپنی تحریر کردہ انگریزی نظم (I Was Nothing Before You) ملٹی میڈیا اور میوزک کے ساتھ پیش کی۔

رانی ارشد اور راؤ کامران نے تقریب سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے شیخ الاسلام کے ساتھ عملی طور پر جڑے رہنے پر زور دیا۔ منہاج شریعہ کالج فار ویمن کی پرنسپل معصومہ امیر نے اختتامیہ کلمات پیش کرتے ہوئے تقریب کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے 19 فروری کو تجدیدِ عہد وفاء قرار دیا۔ انہوں نے طالبات کی کاوشوں کو بےحد سراہا۔ تقریب میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقاری کی 65 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ان کی درازئ عمر کے لیے دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top