ڈاکٹر طاہرالقادری کی چار سدہ خود کش دھماکے کی شدید ترین مذمت

مورخہ: 07 مارچ 2016ء

دہشتگردی کے واقعات کی روک تھام کیلئے قومی ایکشن پلان پر سنجیدگی سے عمل کرنا ہو گا

لاہور (7 مارچ 2016) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے چار سدہ خود کش دھماکے کی شدید ترین مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے واقعات کی روک تھام کیلئے قومی ایکشن پلان پر سنجیدگی سے عمل کرنا ہو گا۔ دہشتگردی کے خاتمے کی جنگ میں حکمرانوں کا کردار منافقانہ ہے۔ دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے مصلحت اور مفاہمت کو بالائے طاق رکھنا ہو گا جس پر موجودہ حکمران کبھی عمل نہیں کریں گے۔ حکمران عوام کے جان و مال کے تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں، انہوں نے سوائے مایوسی کے عوام کو کچھ نہیں دیا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے بم دھماکے میں شہید ہونیوالوں کیلئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔ دریں اثناء سیکرٹری جنرل عوامی تحریک خرم نواز گنڈا پور، خالد درانی، بریگیڈئر (ر) مشتاق احمد، بشارت جسپال، فیاض وڑائچ، سید امجد علی شاہ و دیگر نے بھی بم دھماکے کی مذمت کی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہا ر کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top