ڈاکٹر طاہرالقادری پاکستان کے مظلوم اور غریب عوام کی آوازہیں: ملک شبیر

مورخہ: 02 مارچ 2016ء

تحریک منہاج القرآن کی جانب سے ڈاکٹر طاہرالقادری کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر قائد ڈے کی تقریب کا انعقاد

اسلام آباد (02مارچ 2016ء) تحریک منہاج القرآن اسلام آباد کے ناظم ملک شبیر نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری پاکستان کے مظلوم اور غریب عوام کی آوازہیں، ڈاکٹر طاہرالقادری نے قوم کو دین کی اصل روح سے آشکار کرنے کے ساتھ ساتھ سیاسی شعور بھی عطاء کیا، ظلم کے سامنے ڈٹ جانے کی جرات دی اور اپنی 65 سالہ زندگی میں تحریک منہاج القرآن کی شکل میں علم و عرفان کا عظیم مرکز عطاء کیا۔ اس موقع پر صدر عوامی تحریک ابرار رضا ایڈووکیٹ، فاروق بٹ، غلام علی خان اور رائے ساجد حسین نے تحریک منہاج القرآن کے دیرینہ کارکن محبوب الہی کے ساتھ ڈاکٹر طاہرالقادری کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔ اس موقع پر ریاض بٹ، عبدالواحد بٹ، عاطف محمود، سفیان صابر، قاضی فرخ، علامہ احسان قادر، حمزہ بٹ، سہیل اعجازقادری، عمران بٹ، محمد سلیم، ایم اور دیگر عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی۔

اس موقع پر مقررین نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے آئین کا شعور ملک کے کونے کونے تک پہنچایا جن کا تعلق عام آدمی کے حقوق سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے استحصالی سیاسی انتخابی نظام کے خلاف جو جدوجہد کی، وہ تاریخ کا سنہرا باب بن چکی ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری جیسی شخصیات قوموں کاسرمایہ ہوتی ہیں، دنیا بھر کے لوگ ڈاکٹر طاہرالقادری کی قومی، مذہبی، علمی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر طاہرالقادری کی دہشتگردی کے خاتمے اور امن کیلئے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری بیرونی دنیا میں بھی اسلام کے اصل چہرے کو دنیا کے سامنے پیش کیا اور اسلام کی حقانیت سے عالم یورپ کو آگاھ کیا اور اسلام کے پرامن تشخص کو اجاگر کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top