پیرس: عالم میں امن کے لیے بھائی چارے کا فروغ اشد ضروری ہے۔ ڈاکٹر حسن محی الدین کا امن کانفرنس سے خطاب

مورخہ: 07 مارچ 2016ء

(پیرس۔ اے۔ کے۔ راؤ) منہاج القرآن انٹرنیشنل پیرس، فرانس کے زیراہتمام امن کانفرنس منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری تھے۔ یہ کانفرنس مورخہ 7 مارچ 2016 کو پیرس میں منعقد ہوئی جس کا آغاز تلاوت کلام مجید اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔

امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ عالم میں امن کے لیے بھائی چارے کا فروغ اشد ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی دنیا کا بہت بڑا مسئلہ ہے، اس سے نبرد آزما ہونے کے لیے آپس میں بھائی چارے کو فروغ دینا ہوگا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آپ جس سوسائٹی میں بھی رہیں اس کی اقدار کا خیال رکھ کر ہی امن کو فروغ دے سکتے ہیں۔

ڈاکٹر حسن محی الدین نے کہا کہ منہاج القرآن اپنے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے انسانیت کی خدمت کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر قادری کا قرآن و سنت کی روشنی میں انتہا پسندی کے خاتمہ کے لئے تحقیقاتی کام اسلام کے چہرے پر لگائے جانے والے دہشت گردی کے داغ کو صاف کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری عالم اسلام کی وہ واحد شخصیت ہیں جنہوں نے تعلیمی اداروں میں فروغ امن نصاب پڑھائے جانے کی آواز بلند کی، نہ صرف آواز بلند کی بلکہ فروغ امن کا نصاب بھی مرتب کر دیا ہے۔ اب ہر ذی شعور کو چاہیے کہ وہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی اس فکر کو لوگوں تک پہنچانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

کانفرنس دعائے خیر پر اختتام پذیر ہوئی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top