جہلم: منہاج القرآن ویمن لیگ کی قائد ڈے تقریب

منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم نے 19 فروری 2016 کو قائد ڈے کی تقریب کا اہتمام کیا، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تجدیدی و انقلابی اور قیام امن کیلئے عظیم خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی عہدیداران سمیت کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت سمیعہ ظفر نے حاصل کی۔ مریم نذیر نے بارگاہِ رسالتمآب صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نعت رسول مقبول کا نذرانہ پیش کیا، جبکہ صفیہ رفعت نے نقابت کے فرائض انجام دیے۔

تقریب میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی کارکنان صفیہ بیگم، تحریم رفعت، حلیمہ سعدیہ، زینت بیگم، نازیہ شوکت اور سمیعہ ظفر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ شیخ الاسلام نے تحریکِ منہاج القرآن کے وابستگان کی اخلاقی و روحانی تربیت کی اور ان کی زبانوں کو ذکر الہیٰ کی حلاوت سے آشنا کیا ہے۔ ان کے دلوں کو خشیت الہیٰ اور اللہ اور اس کے رسول صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت سے گرمایا ہے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ شیخ الاسلام کی اجتہادی، علمی، فکری کاوشوں کے ذریعے جہاں ہر طبقہ زندگی کے اندر مختلف پہلوؤں سے مثبت تبدیلیاں پیدا ہوئیں وہاں آپ کی شبانہ روز کاوشوں کے نتیجے میں اندرون و بیرون ملک ہزاروں علماء و خطباء آپ کی کتب اور خطابات سے کسبِ فیض کرتے ہوئے دین کے حقیقی اور صحیح تصور کو معاشرے میں فروغ دے رہے ہیں۔

منہاج نعت کونسل جہلم نے اپنے منفرد انداز میں تحریکی و انقلابی ترانوں کی گونج میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 65 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔

تقریب کے اختتام پر منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم کی تنظیم تشیکل دی گئی جس میں صفیہ رفعت کو صدر، حلیمہ سعدیہ کو ناظمہ، سمیعہ ظفر کو ناظمہ تربیت، راحیلہ زین کو ناظمہ دعوت، اسماء ارسلان کو ناظمہ ممبر شپ اور نازیہ شوکت کو ناظمہ نشر و اشاعت کی ذمہ داری دی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top