منہاج القرآن انٹرنیشنل اور پاکستان عوامی تحریک فرانس کے زیراہتمام جشن آزادی تقریب

مورخہ: 14 اگست 2008ء

(آفتاب گھلو)

منہاج القرآن انٹرنیشنل اور پاکستان عوامی تحریک فرانس کے زیراہتمام جشن آزادی کو شایان شان طریقے سے منایا گیا۔ اس سلسلہ میں 14 اگست 2008ء کی صبح فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ایک تقریب منعقد کی گئی۔ پاکستانی سفارت خانہ کی ویلفیئر کونسل کے شریف الحق، پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے صدر ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ، منہاج القرآن یوتھ ونگ کے صدر سلیمان اسلم اور منہاج القرآن ویمن لیگ کی صدر تقریب کے معزز مہمانوں میں شامل تھے۔

جشن آزادی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت و نعت سے ہوا۔ قبل ازیں 14 اگست کی صبح پاکستانی سفارت خانہ کی عمارت پر سبز ہلالی قومی پرچم بھی لہرایا گیا۔ اس رنگا رنگ پروگرام میں پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ تمام مکتب فکر کے لوگوں نے بھی خصوصی شرکت کی جن میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شامل تھی۔ پاکستانی سفارت خانہ کی ویلفیئر کونسل کے شریف الحق، پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے صدر ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ، منہاج القرآن یوتھ ونگ کے صدر سلیمان اسلم اور منہاج القرآن ویمن لیگ کی صدر نے بھی تقریب کے شرکاء سے خطاب کیا۔

تمام مقررین نے پاکستان کی آزادی کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان کی سلامتی و ترقی کی دعائیں بھی کیں۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض حافظ طاہر عباس نے انجام دیئے۔ پروگرام کے شرکاء کے لیے پاکستان کے حوالے سے ایک کوئز شو بھی منعقد کیا گیا تھا جس میں پاکستان عوامی تحریک کے جنرل سیکرٹری طارق چوہدری نے کمپیئرنگ کرتے ہوئے حاضرین سے سوالات پوچھے اور انہیں انعامات دیئے۔ تقریب میں پاکستان کے ملی نغمے بھی سنائے گئے جبکہ آخر میں خصوصی دعا کا اہتمام تھا جس میں پاکستان کی خوشحالی اور ترقی و سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ حاضرین کیلئے کھانے کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top