منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام درس عرفان القرآن کورس شروع

مورخہ: 22 جون 2008ء

منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام عرفان القرآن کورس مورخہ 22 جون کو لاہور میں شروع ہو گیا ہے۔ اسے منہاج کالج برائے خواتین کے سالانہ تربیتی کورس کے سلسلہ میں منعقد کیا گیا ہے۔ قصر ذوق بینکوئٹ ہال گلبرگ لاہور میں ہونے والے کورس میں ملک بھر سے 175 طالبات شریک ہیں۔ ان طالبات کا انتخاب انٹرویوز کے بعد کیا گیا۔ اس سے قبل 21 جون کو کورس میں شرکت کی خواہشمند سینکڑوں طالبات نے رجسٹریشن کروائی اور انٹرویوز دیئے۔ محترمہ سیدہ نازیہ مظہر، محترمہ صفیہ صغیر، محترمہ نبیلہ جاوید، محترمہ خدیجہ فاطمہ، محترمہ شازیہ شاہین اور محترمہ عفت وحید کے پینل نے طالبات کے انٹرویوز لیے۔ رجسٹریشن کمیٹی میں محترمہ صدف اقبال اور محترمہ رابعہ اشرف شامل تھیں۔ کورس میں شرکت کرنے والی طالبات کی اکثریت اقامتی ہے جو محترمہ سیدہ عائشہ لطیف اور محترمہ شازیہ شاہین کی نگرانی میں ہوسٹل میں مقیم ہیں۔

مورخہ 22 جون کو 9 بجے قصر ذوق بینکوئٹ ہال گلبرگ میں کورس کی کلاسز کا باقاعدہ آغاز ہوا۔ اس موقع پر تلاوت قرآن مجید ہوئی جس کے بعد محترمہ فاطمہ مشہدی نے اجتماعی درود و سلام پڑھا۔

محترم علامہ نصیر احمد نوری نے سوا نو بجے پہلا لیکچر تعارف قرآن پر دیا۔ انہوں نے ایک گھنٹہ کی سیر حاصل گفتگو کی۔

ابتدائی روز محترمہ سیدہ نازیہ مظہر نے "ایمان، اسلام اور احسان" کے موضوع پر دوسرا تربیتی لیکچر دیا۔ محترمہ فاطمہ مشہدی نے طالبات سے گزشتہ 2 لیکچرز کے حوالے سے سوال و جواب کی نشست کی۔ 11:20 سے 12:20 بجے تک محترمہ کلثوم عبدالرحمٰن نے ترجمہ و تفسیر کی کلاس لی۔ اس کے بعد محترمہ سعدیہ دانش نے فقہ کا تعارف یش کیا۔ 1:20 سے 2:30 بجے تک نماز ظہر اور کھانے کا وقفہ کیا گیا۔

سہ پہر تین بجے علامہ محمد افضل قادری نے درس و تدریس کے لیے معلم کی تیاری اور ریسرچ ورک میں حوالہ جاتی کتب کے موضوع پر لیکچر دیا۔ پہلے روز کی کلاسز کا اختتام سہہ پہر 4 بجے درود و سلام اور دعا کے ساتھ ہوا۔

دریں اثناء عرفان القرآن کورس کا آغاز منہاج القرآن کی مرکزی نظامت دعوت سے ہوا اور ملک بھر میں دروس عرفان القرآن کے علاوہ خصوصی عرفان القرآن کورسز بھی منعقد کیے جا رہے ییں۔ یہ تریبتی کورس بھی اس سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top