یوکے: منہاج القرآن انٹرنیشنل کی ایگزیکٹیو کونسل کا اجلاس، ڈاکٹر حسن قادری کی خصوصی شرکت

مورخہ: 12 مارچ 2016ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے لندن میں قائم مرکز پر منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کی ایگزیکٹیو کونسل کا اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کی۔ اجلاس میں خارجہ امور کے سربراہ غلام مصطفیٰ ملک، منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے امیر ظہور احمد نیازی، علامہ صادق قریشی الازہری، سید علی عباس بخاری، معظم رضا اور حاجی عبدالغفور سمیت منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے عہدیداران شریک تھے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ مغربی ممالک میں اسلام فوبیا سے نبردآزما ہونے کے لیے نوجوان نسل پر اعتماد کرنا ہوگا اور کمیونٹی کے لیے مستقبل کی لیڈرشپ تیار کرنا ہوگی۔ انہوں نے شرکاء پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ روایتی تعلیم و تربیت کے آثار سے نکل کر جدید طرزِ تعلیم اختیار کریں اور اپنی نوجوان نسل کو آئندہ کے چیلنچز سے نمٹنے کے لیے تیار کریں۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل فرقہ وارنہ ذہنیت کو پروان چڑھانے کی بجائے دینی علوم کی جدید تحقیق و تشریح کے طور پر نوجوانوں کی راہنمائی کر رہا ہے اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے مرتب کردہ فروغ امن اور انسداد انتہاپسندی و دہشت گردی کے نصاب کو مغربی تعلیمی اداروں میں پڑھانے کے اقدامات ضروری ہیں۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مضبوط اور نظم و ضبط پر مبنی تنظیم سازی پر زور دیا۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام اگست 2016 میں نوجوانوں کے لیے منعقد ہونے والے تربیتی کیمپ ’الہدایہ‘ کی کامیابی کے لیے فیصلہ جات کیے گئے۔

اجلاس میں منہاج القرآن ویمن لیگ برطانیہ کی صدر فاطمہ مشہدی اور دعویٰ پروجیکٹ کے ڈائریکٹر احمد نواز کی خدمات کے اعتراف میں انہیں گولڈ میڈل دینے کا بھی اعلان کیا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top