فرانس: منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر چوھدری محمد اعظم کی خوشدامن کا ختمِ چہلم

مورخہ: 14 مارچ 2016ء

منہاج اسلامک سنٹر میں منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے نومنتخب صدر چوھدری محمد اعظم کی خوشدامن کے ایصالِ ثواب کے لیے ختم چہلم کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے صدر ڈاکٹر ارشاد کمبو، پاکستان مسلم لیگ (قائداعظم) کے صدر منیر احمد وڑائچ، پاکستان تحریک انصاف کے نائب صدر اصغر شمسی، مسجد قباء پیرس کے سابق صدر چوھدری افضل کھونن اور حاجی مزمل حسین سمیت منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے عہدیدارا، رفقاء اور وابستگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کی سفیر علامہ حافط نذیر احمد نے کہا کہ چوھدری محمد اعظم کی خوشدامن نیک، صالح، متقی اور پرہیز گار خاتون تھیں، مرحومہ سچی عاشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تھیں اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کیلئے انکی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلہ دے۔

رپورٹ: اے کے (راؤ سے پیرس)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top