شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے دیرینہ رفیق عظمت علی بھٹی انتقال کر گئے

مورخہ: 13 مارچ 2016ء

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے دیرینہ رفیق عظمت علی بھٹی 13 مارچ کو انتقال کر گئے۔ (انَّا للّہ وَانَّـا الَيْہ رَاجعون)۔

عظمت علی بھٹی کی 27 سال سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے رفاقت تھی اور وہ ایوان قائد پر پرسنل سیکیورٹی گارڈ کی ذمہ داری سرانجام دے رہے تھے۔ مرحوم صوم و صلٰوۃ کے پابند اور نیک انسان تھے۔ شیخ الاسلام نے عظمت علی بھٹی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی بخشش و مغفرت کے لیے خصوصی دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شفاعت نصیب کرے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

دریں اثناء تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین القادری، صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلی خرم نواز گنڈا پور اور دیگر قائدین نے بھی عظمت علی بھٹی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعا کی ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو ہمت اور حوصلہ دے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top