ڈاکٹر طاہرالقادری نے اپنے انٹرویو میں ’’بھارت ماتا کی جے‘‘ کا لفظ استعمال نہیں کیا: ترجمان سربراہ عوامی تحریک

مورخہ: 18 مارچ 2016ء

لاہور (18 مارچ 2016) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ترجمان نے بعض قومی اخبارات میں شائع ہونے والی ’’بھارت ماتا کی جے‘‘ کی خبر پر کہا ہے کہ سربراہ عوامی تحریک نے اپنے انٹرویو میں یہ لفظ استعمال کیا اور نہ ہی اسد اویسی کا نام لیا، بھارتی ٹی وی چینل کے ایک اینکر نے سوال کیا تھا کہ ’’بھارت میں بحث چل رہی ہے کہ وطن کی سرزمین کو ماں کا درجہ دینا اسلام کے خلاف ہے‘‘ اس جواب میں سربراہ عوامی تحریک نے کہا کہ وطن کی سرزمین کو ماں کا درجہ دینا، وطن کی سرزمین سے پیار کرنا، وطن کی سرزمین کیلئے جان بھی دینا ہرگز اسلام کے خلاف نہیں ہے، وطن سے محبت اسلام کی تعلیمات کے مطابق ہے، جو شخص اسے اسلام کے خلاف سمجھتا ہے اسے چاہیے کہ اسلام کو پڑھے، حدیث کو پڑھے، تاریخ اسلام کو پڑھے۔

انٹرویو برائے ملاحظہ پیش خدمت ہے

بھارتی نیوز چینل ABP پر ڈاکٹر طاہرالقادری کا انٹرویو

بھارتی نیوز چینل ABP پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا انٹرویونیوز چینل کے یوٹیوب چینل پر دیکھیے:https://www.youtube.com/watch?v=2i-3MvH8o_0

Posted by Minhaj-ul-Quran International [Official] on Thursday, March 17, 2016

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top