ڈاکٹر طاہرالقادری کا سینئر صحافی پرویز حمید کے انتقال پر افسوس کا اظہار

مورخہ: 18 مارچ 2016ء

لاہور (18 مارچ 2016) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری نے معروف صحافی پرویز حمید کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ پروفیسر حمید ایک کہنہ مشق، دریش منش اور ایک پیشہ ور صحافی تھے۔ انہوں نے عمر بھر قلم کی حرمت کا خیال رکھا، درویشی کی زندگی گزاری مگر اصولوں پر سمجھوتہ نہ کیا، پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنر ل خرم نواز گنڈاپور، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی نے بھی پرویز حمید کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top