سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس استغاثہ کی سماعت آج (21 مارچ) ہوگی

مورخہ: 20 مارچ 2016ء

لاہور((20 مارچ 2016) سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کے حوالے سے عوامی تحریک کی طرف سے دہشتگردی کی عدالت میں دائر کئے جانے والے استغاثہ کی سماعت آج 21مارچ کو ہو گی۔ عوامی تحریک کے وکلاء رائے بشیر احمد ایڈووکیٹ، لہراسب خان، مرزا نوید بیگ ایڈووکیٹ، نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ و دیگر پیش ہونگے اور گواہ پیش کریں گے۔ اس ضمن میں گزشتہ روز مرکزی سیکرٹریٹ میں وکلاء رہنماؤں کا اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ بعض مسلح عناصر وکلاء اور مدعی جواد حامد کا تعاقب کر رہے ہیں، دہشتگردی کی عدالت کے جج ظفر اقبال سے آج کی سماعت کے دوران ایک بار پھر استدعا کی جائے گی کہ وکلاء اور مدعی کو تحفظ دیا جائے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top