ڈاکٹر طاہرالقادری کی عید نوروز پر پارسی و بہائی کمیونٹی کو مبارکباد

مورخہ: 22 مارچ 2016ء

دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مذاہب کے مابین باہمی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہو گا، سہیل احمد رضا

لاہور (22 مارچ 2016) تحریک منہاج القرآن انٹر فیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا نے گذشتہ روز لاہور میں بہائی سنٹر میں منعقدہ عید نو روز کی تقریب میں شرکت کی۔ جس کی دعوت بہائی کمیونٹی کے سربراہ پروفیسر مہر داد ڈاکٹر رابین زادے اور یوسف بجنوری کی طرف سے دی گئی تھی۔ اس موقع پر سہیل احمد رضا نے پارسی اور بہائی مذہب کے پیشواؤں سے ملاقات کر کے انہیں عید نوروز کے حوالے سے خصوصی مبارکبادی اور ڈاکٹر طاہرالقادری کا پیغام پہنچایا۔ سہیل احمد رضا نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ منہاج القرآن انٹر فیتھ ریلیشنز پاکستان میں بسنے والی تمام غیر مسلم کمیونٹیز کے ساتھ باہمی تعلقات کو فروغ دے رہی ہے۔ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے تمام مذاہب کے مابین باہمی ہم آہنگی کا فروغ اور وطن عزیز کی تعمیر و ترقی میں بھر پور کردار ادا کرنا ہو گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top