ڈاکٹر حسین محی الدین دو روزہ دورہ پر جنوبی پنجاب روانہ ہو گئے

مورخہ: 25 مارچ 2016ء

لاہور (25 مارچ 2016) تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین دو روزہ دورہ پر جنوبی پنجاب روانہ ہو گئے ہیں، وہ اپنے اس دورے کے دوران سید سجاد حسین کاظمی کے اہل خانہ سے تعزیت کریں گے اور مظفر گڑھ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے، صدر منہاج القرآن اتوار کے روز ملتان میں بھی تنظیمات کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ جنوبی پنجاب کے صدر فیاض وڑائچ، ڈاکٹر زبیر، نائب ناظم اعلیٰ شاکر مزاری، راجہ زاہد، جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات عارف رضوی دورہ میں ا نکے ہمراہ ہو نگے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top