منہاج القرآن کے زیراہتمام شادیوں کی اجتماعی تقریب کل (اتوار) ہو گی

لاہور (2 اپریل 2016) منہاج القرآن کے زیراہتمام اجتماعی شادیوں کی پر وقار تقریب کل (اتوار ) مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہو گی، تقریب میں غریب و مستحق خاندانوں سے تعلق رکھنے والے 20 مسلم 4 مسیحی اور ایک ہندو جوڑے کا نکاح اور رخصتی کا فریضہ انجام دیا جائے گا شادیوں کی اجتماعی تقریب میں معروف سماجی رہنما انصار برنی و بیگم انصار برنی، ایس ایم ظفر و بیگم ایس ایم ظفر، خرم نواز گنڈا پور، صاحبزادہ فیض الرحمان درانی، فوزیہ قصوری، سعدیہ سہیل، شبنم مجید، سائرہ نسیم، وارث بیگ، فلمسٹار نشو بیگم، مسیحی رہنما فادر جیمز چنن، ہندو رہنماپنڈت بھگت لال سمیت ملک کی اہم سیاسی، سماجی، مذہبی، شوبز اور تاجر برادری سے تعلق رکھنے والی شخصیات شرکت کریں گی۔

Lahore: Mass marriage ceremony to be held under Minhaj Welfare Foundation on April...

Posted by Minhaj Welfare Foundation - MWF, Pakistan on Tuesday, March 29, 2016

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top