منہاج یوتھ لیگ کے سیکرٹری جنرل کا وسطی پنجاب کے مختلف اضلاع کا تنظیمی دورہ

مورخہ: 20 مارچ 2016ء

منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل منصور قاسم اعوان نے وسطی پنجاب کے مختلف اضلاع کا تنظیمی دورہ کیا۔ دورے کے دوران وہ قائد آباد، خوشاب، میانوالی، بھکر، پپلاں، لاوا، عیسیٰ خیل، تلہ گنگ اور دریاخان گئے جہاں انہوں نے ضرب امن ورکشاپس میں شرکت کی۔ اس موقع پر منصور قاسم اعوان نے کہا کہ منہاج القرآن یوتھ لیگ کے نوجوان شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت میں فروغِ امن اور انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے علمی اور عملی جہاد میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام عدم تشدد کا دین ہے، اس کی تعلیماتِ محبت و خدمت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ ہم کسی بھی عنوان سے ہونے والی انتہاء پسندی اور دہشت گردی کو مسترد کرتے ہیں۔ ہم ہرطرح کی نسل پرستی یا علاقائی، لسانی اور فرقہ وارانہ تعصب کی واشگاف الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان کی تمام شقوں پر عمل درآمد کیا جائے، پارلیمان کا مشترکہ اجلاس بلوا کر ابہام سے پاک قانون سازی کی جائے اور اس پر سختی سے عمل کیا جائے۔

منصور قاسم اعوان کی صدارت میں مختلف شہروں میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کی تنظیم سازی بھی کی گئی۔

خوشاب، قائد آباد

تحصیل دریا خان

تحصیل میانوالی، تحصیل بھکر، تحصیل پپلاں

عیسیٰ خیل

تحصیل تلہ گنگ، تحصیل لاوا

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top