عوامی تحریک نے ’’پانامہ لیکس‘‘ پر چیئرمین نیب، حکمران خاندان کے خلاف پٹیشن دائر کرا دی

ملزمان  کرپشن، منی لانڈرنگ کر کے پاکستان کی بدنامی کے مرتکب ہوئے

لاہور (9اپریل 2016) پاکستان عوامی تحریک نے لاہور ہائیکورٹ میں پانامہ لیکس کے معاملے پر چیئرمین نیب، میاں نواز شریف، حسین نواز، مریم نواز کے خلاف پٹیشن دائرکر دی ہے، پٹیشن عوامی تحریک لائزر ونگ کے رہنما اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر کروائی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ ملزمان  کرپشن، منی لانڈرنگ اور دیگر غیر قانونی طریقے سے پیسہ اکٹھا کر کے پاکستان کی بدنامی اور قوم سے دھوکہ دہی کے مرتکب ہوئے ہیں جس پر عدالت عالیہ سے درخواست کی گئی ہے اسکا نوٹس لیتے ہوئے قومی احتساب آرڈیننس کے سیکشن 9کے تحت اثاثے چھپانے اور کرپشن کے جرم میں ملزمان کو سزا دی جائے۔

پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور، چیف آرگنائزر میجر (ر) محمد سعید نے کہا ہے کہ کرپشن کی روک تھام، قومی مجرموں کو سزائیں دلوانے کیلئے اتمام حجت کے طور پر قانونی راستہ بھی اختیار کر رہے ہیں، اب قوم نے فیصلہ کرلیا ہے کہ کرپشن اور کرپٹ عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جا ئیگا، انہوں نے کہاکہ لوٹی گئی قومی دولت کی واپسی کیلئے سڑکوں پر آنے کا آئینی و جمہوری حق محفوظ رکھتے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top