ٹوبہ ٹیک سنگھ: تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کا گوجرہ میں مشترکہ اجلاس

گوجرہ: تحریک منہاج القرآن گوجرہ اور پاکستان عوامی تحریک گوجرہ کے کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت تحریک منہاج القرآن ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ضلعی ناظم شاہد فاروق قادری نے کی۔ اجلاس میں تحریک منہاج القرآن گوجرہ کے امیر پروفیسر ممتاز حسین، صدر ڈاکٹر شفقت سعید، ناظم رانا مجاہد حسین، پاکستان عوامی تحریک کے صدر منور باجوہ اور سیکرٹری ممبر شپ محمد مدثر غفار اور منہاج القرآن یوتھ لیگ کے عہدیداران شریک تھے۔

مشترکہ اجلاس میں رمضان المبارک میں ہونے والے دروسِ قرآن سے متعلق حکمت عملی طے کی گئی۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد فاروق قادری نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور تحریک منہاج القرآن کی طرف سے جاری کی گئی رجوع الی القرآن کی مہم ’دروس عرفان القرآن‘ کی شکل میں ملک گیر سطح پر دعوت و اصلاح کی تاریخ میں ایک غیرمعمولی باب کی شکل اختیار کر گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دروسِ عرفان القرآن معاشرے میں امن، بھائی چارے اور رواداری کوفروغ دینے میں سنگ میل ثابت ہو رہے ہیں۔ ان دروس قرآن کا سب سے بڑا امتیاز یہ ہے کہ اس میں بلا امتیازِ رنگ و نسل اور فرقہ و مکتب لوگ ان میں کثرت سے شرکت کرتے ہیں۔ ان دروس عرفان القرآن میں اسلامی تعلیمات کے اصل رخ کو ایسا واضح کیا جا رہا ہے کہ دلوں میں نفرتیں اور کدورتیں نکل رہی ہیں اور پیار ومحبت اور امن وآشتی کو فروغ مل رہا ہے۔ اس قدر منظم مربوط باقاعدہ اور وسیع دائرہ کار میں دروس قرآن کا انعقاد بڑا کارنامہ ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top