منہاج القرآن ویمن لیگ ناروے کا قیام اور خدمات
دین کی خدمت اور مصطفویٰ انقلاب کی بات ہو تو امت مسلمہ کی خواتین اپنے بھائیوں کی طرح دینی جذبے اور تحریکی و انقلابی ولولہ سے سرشار نظر آتی ہیں۔ ناروے میں ادارہ منہاج القرآن کے قیام کے ساتھ ہی 1989 میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی پہلی تنظیم وجود میں آئی۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کے پلیٹ فارم سے اسلامی بہنوں کو منظم کرنے اور روحانی و دینی تربیت کے ساتھ ساتھ مغربی طرز معاشرت میں رہتے ہوئے ان مسائل کو حل کرنے کے لیے خواتین کی کوششوں کا آغاز ہوا۔ منہاج القرآن ویمن لیگ نے ہر سطح پر بھر پور کام کا آغاز کیا۔ ناروے میں دینی تنظیمات میں خواتین کی یہ پہلی تنظیم تھی۔ اس میں وہ بہنیں شامل ہیں جنہوں نے دن رات انتھک محنت اور دیانتداری کے ساتھ اپنی تحریکی ذمہ داریوں کو خوش اسلوبی سے ادا کرتے ہوئے منہاج القرآن کا نام ناروے کی سرزمین پر روشن کیا سب سے پہلے جو ویمن لیگ کی تنظیم وجود میں آئی وہ کچھ یوں تھی۔
- محترمہ نصرت عزیز (صدر)
- محترمہ رضیہ میر (نائب صدر)
- محترمہ پروین اختر (ناظمہ)
- محترمہ سلمیٰ ظفر (ناظمہ فنانس)
- محترمہ افشاں ارشد (سیکریٹری اطلاعات)
- محترمہ روبینہ طارق (جوائنٹ سیکرٹری)
مشاورتی بورڈ:
- محترمہ شمیم بٹ
- محترمہ زاہدہ انصاری
- محترمہ روبینہ انجم
- محترمہ غزالہ ظفر
- محترمہ ممتاز اقبال
1989ء سے لیکر 1991ء تک ان تمام تحریکی بہنوں نے ہر قسم کی جانی و مالی خدمات سر انجام دیتے ہوئے بھرپور پروگرام کروائے، مثلاً عیدین، شب معراج، شب برات، محافل میلاد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، شب بیداری جیسے پروگرام کا انعقاد کر کے مسلمانان ناروے اور بالخصوص منہاج القرآن کے وابستگان کی روحانی تشنگی کو تسکین بخشی۔ اس کے علاوہ مینا بازار، نعتیہ مقابلہ جات اور پاکستان کے متعلق خوبصورت پروگرامز کا انعقاد کیا۔
1991ء کا سال منہاج القرآن ویمن لیگ ناروے کے لیے بے حد کامیاب سال تھا۔ جب منہاج القرآن ویمن لیگ ناروے باقاعدہ طور پر رجسٹرڈ ہوئی۔ جسکی وجہ سے ہماری خواتین کو گورنمنٹ کے مختلف محکموں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا موقع ملا۔ صدر ویمن لیگ و سیکریٹری نے تمام سرکاری میٹینگز میں شرکت کی اور جنرل سیکریٹری محترمہ پروین اختر نے نارویجن غیر ملکی تنظیمات میں منہاج القرآن کو ایک خاص مقام دلوانے میں خاص کردار ادا کیا۔
1991ء ہی میں ویمن لیگ کو بہترین پروگرامز اور 300 سے زائد ممبران کی بدولت ناروے کے قانون کے مطابق مالی ایڈ ملی۔ اس ایڈ سے منہاج القرآن ویمن لیگ نے سلائی مشین اور کمپیوٹر خریدے اور بہترین اساتذہ کے ساتھ سلائی اور کمپیوٹر کی کلاسز کا آغاز کیا اسکے ساتھ ہی ویمن لیگ ناروے نے نارویجن ٹریفک سکول کے ساتھ مل کر اردو زبان میں ٹریفک قوانین کے اصولوں پر مشتمل ایک کیسٹ تیار کی تاکہ وہ بہنیں جو نارویجن نہیں سمجھ سکتیں۔ وہ ان ٹریفک قوانین کو خود بھی سمجھیں اور اپنے بچوں کو بھی روشناس کرائیں تاکہ حادثات سے زیادہ سے زیادہ بچا جا سکے۔
1994ء میں منہاج القرآن ویمن لیگ نے ڈنمارک کا دورہ کیا یہ دورہ اس لحاظ سے خاصا کامیاب رہا کہ ڈنمارک میں منہاج القرآن ویمن لیگ کے ساتھ تنظیمی و تحریکی اور روحانی رابطہ قائم ہوا۔ دونوں طرف کے تجربات و خیالات شیئرکیے گئے۔ 1994ء ہی میں ناروے کے مختلف شہروں مثلاً برگن، کرستیانسن میں منہاج القرآن کی تنظیمات بنیں۔ ویمن لیگ کی تمام تحریکی بہنوں نے آپس میں بھرپور تعاون کیا اور تقریباً 8 سال بہترین خدمات انجام دیں۔
1997ء میں ویمن لیگ کی نئی تنظیم سازی ہوئی تو محترمہ شمیم بٹ صدر، نائب صدر۔ رضیہ میر، جنرل سیکریڑی۔ نازیہ بتول، فنانس محترمہ یاسمین صاحبہ نے اپنے فرائض کی انجام دہی کے لیے حلف اٹھایا۔ اس تنظیمی باڈی نے تقریباً چار سال بھرپور کام کیا اور محنت و قربانیوں سے ویمن لیگ ناروے کے لیے کامیابی کے دروازے کھولے۔
2001ء میں ویمن لیگ کی دوبارہ تنظیم سازی ہوئی تو محترم تقویم ایوب نے صدارت کے فرائض سنبھالے اور دل و جان سے انتھک کام کیا۔ بہت سارے گورنمنٹ کے اداروں کے ساتھ مل کر ایسے مختلف موضوعات پر اچھے اچھے پروگرام کرائے جو وقت کی اشد ضرورت تھی۔ اس تنظیم نے جدید خطوط پر مشن کے کام کو آگے بڑھانے کے ساتھ ساتھ ہر حوالے سے مرکزی تنظیم کی معاونت بھی کی۔ اس تنظیم کا خاص کارنامہ جبری شادی کے موضوع پر سویڈن میں منعقد ہونے والا ایک عظیم الشان سیمینار جس میں ناروے کی تمام سیاسی جماعتوں نے شرکت کی۔ اس پروگرام کو حکومتی اور عوامی سطح پر بہت سراہا گیا۔ اس تنظیم میں صدارت کے فرائض باجی تقویم ایوب نے سرانجام دیئے جبکہ نائب صدر نسیم خالق، ناظمہ آمنہ چوہدری، شائستہ نثار اور مشاورت میں راحیلہ، سائرہ نثار، زینب یعقوب اور ساجدہ اعجاز شامل تھیں۔
جولائی 2003ء میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری جب اوسلو تشریف لائے تو نئی تنظیمات عمل میں آئیں۔ ویمن لیگ کی نئی صدر سلمیٰ ظفر، نائب صدر روبینہ طارق، جنرل سیکریڑی شائستہ نثار، فنانس سیکریٹری ثمینہ بھٹی منتخب ہوئی۔ 2003ء سے لیکر مئی 2008ء تک اپنی خدمات انجام دیں۔ مختلف موضاعات پر پروگرام کروائے۔ اس پانچ سالہ دور میں سلمیٰ ظفر اور انکی ٹیم نے اپنی تحریکی ذمہ داریوں کو بھرپور ادا کیا اور مختلف پروگرامز جیسے کہ محافل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، قرآن و حدیث کلاسز کا آغاز، سلائی کورس، ٹاک شوز، رمضان المبارک کے پروگرام، افطاری اور سحری میں کھانے کا انتظام کرنا، ہیلتھ سیمینار، تربیتی نشستیں، خواتین کا اجتماعی اعتکاف، گوشہ درور کے علاوہ مرکز کی طرف سے آنے والی مہمات میں بھرپور کردار ادا کر کے مشن کے فروغ کا حق ادا کیا۔ اسکے ساتھ ساتھ تمام مرکزی محافل میں خواتین نے مردوں کی نسبت زیادہ جوش و خروش سے شرکت کی۔
نئی انتظامیہ :
جون 2008ء میں نئی منہاج القرآن ویمن لیگ ناروے نے ذمہ داریاں سنبھالیں جس میں
- محترمہ رافعہ رؤوف (صدر)
- محترمہ رضیہ میر (نائب صدر)
- محترمہ شفقت پروین (نائب صدر)
- محترمہ زنیرا مشتاق خان (ناظمہ)
- محترمہ رخسانہ بٹ (سیکرٹری)
- محترمہ عائشہ نثار (سیکرٹری فنانس)
- محترمہ مبر خان (سیکرٹری)
- محترمہ عائشہ خان (سیکرٹری میڈیا)
- محترمہ شا زیہ اعوان (سیکرٹری)
- محترمہ نوشاذہ حسین (سیکرٹری دعوت وتربیت)
- محترمہ عظمیٰ اکرم (سیکرٹری)
مشاورتی بورڈ:
- محترمہ ثمینہ اسحاق
- محترمہ صائمہ چاند
- محترمہ شاہدہ پروین
نئی انتظامیہ کے ٹارگٹ :
- نئی انتظامیہ کے ٹارگٹ میں
- علمی و فکری اور روحانی تربیت کے لرننگ کورسسز،
- تربیت کے کورسسز کا اجراء
- اسلامک کلچرل فیسٹیول
- ویلفیئر کے پروگرام جیسے کہ آغوش کے سلسلے میں فنڈ ریزنگ، اعتکاف فنڈ ریزنگ
- محافل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
- حلقہ درود
- حلقہ عرفان القرآن اور تحریکی سوچ کو نئی نسل میں منتقل کرنا
- مختلف مذاہب اور اسلام کے حوالے سے فکری اور علمی ٹاک شوز کا انعقاد
- دعوت و تربیت
- اسلامی اور مشنری حوالے سے سوال و جواب کی نشستیں
- ہیلتھ سیمینار
- مسلم خاندان شادی اور اس سے متعلق معاملات اور مسائل کے سلسلہ میں کونسل اور اسکی سرگرمیاں اور کورسسز
- بلڈنگ قرض مہم کے اہداف شامل ہیں
- مرکزی تنظیم سے ہر تحریکی و تنظیمی معاملات میں تعاون
- منہاج القرآن ناروے کے مختلف ونگز کے ساتھ ہم آہنگی اور کواپریشن کا ماحول پیدا کرنا
- منہاج القرآن ویمن لیگ کو اوسلو سے نکال کر پورے ناروے میں پھیلانا اور بعد ازاں یورپی سطح تک ویمن لیگ کا قیام
- نئی نسل کی ذہنی آبیاری اور اسلام کے بارے میں تشکیک سے نکالنے کے لیے لٹریچر کی تیاری
- شیخ الا سلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے خطابات کی نارویجن زبان میں ڈبنگ
- شیخ الا سلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتابوں کا نارویجن زبان میں ترجمہ
- نئی خواتین اور فیملز کو مشن میں لانا
- نوجوان بچیوں کی حوصلہ افزائی اور مستقبل کی قیادت تیار کرنا۔
اللہ پاک سے دعا ہے کہ وہ اپنے پیارے حبیب حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نعلین پاک کے صدقے میں ہمیں ٹارگٹ پورا کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور مصطفویٰ مشن کو عام کرنے میں ہماری مشکلات کو آسانیوں میں بدل دے۔ آمین بجاہ سید المرسلین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
تبصرہ