آسٹریلیا: ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی بین الاقوامی حلال کانفرنس میں شرکت

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے 9 اپریل 2016ء کو سڈنی، آسٹریلیا میں منعقدہ بین الاقوامی حلال کانفرنس میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ’کارپوریٹ سیکٹر کی سماجی ذمہ داریاں اور اسلام‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ کانفرنس میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے حلال انڈسٹری کے ماہرین و ایکسپورٹرز شریک تھے۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ اسلام دولت کی منصفانہ تقسیم پر زور دیتا ہے، غریب اور نادار لوگوں کی مدد صرف حکومت کی ذمہ داری نہیں بلکہ کارپوریٹ سیکٹر سمیت معاشرے کے دیگر افراد کو بھی آگے آنا ہوگا۔ اسلام کا مدعا یہ ہے کہ منافع بخش اداروں کے مالکان معاشرے کے پسماندہ اور غریب طبقات کی تعلیم و تربیت اور روزگار کی فراہمی کا منظم و مربوط انتظام کریں تاکہ سماج کا ہر فرد کارآمد شہری بن کر اجتماعی ترقی میں حصہ ڈالے۔ انہوں نے کہا کہ حلال انڈسٹری کے فروغ کے بےشمار مواقع موجود ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ ان مواقع سے فائدہ اٹھایا جائے۔ ان کے خطاب کے اختتام پر سوال و جواب کی نشست بھی ہوئی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top