تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ’’معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس‘‘ کل ہو گی

مورخہ: 03 مئی 2016ء

چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری خصوصی خطاب کریں گے

لاہور (3 مئی 2016) تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام شب معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر کل بروز بدھ بعد نماز عشاء مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن انٹرنیشنل میں ایک عظیم الشان ’’معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین القادری خصوصی خطاب کریں گے۔ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی امیر صاحبزادہ فیض الرحمن درانی مہمان خصوصی ہونگے۔ ’’معراج النبی کانفرنس ‘‘ میں جید علمائے کرام، مشائخ عظام شرکت کر یں گے۔ معروف نعت خوان حضرات بحضور سرور کونین گلہائے عقیدت پیش کریں گے۔ تحریک منہاج القرآن لاہور کے امیر حافظ غلام فرید نے معراج النبی کانفرنس کے انتظامات کا جائزہ لیا اور انتظامی کمیٹیوں کو ضروری ہدایات دیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top