پیر سید محمود حسام الدین گیلانی کا مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ
آستانہ عالیہ قادریہ نقیبیہ جلال آباد، افغانستان کے سجادہ نشین صاحبزادہ پیر السید محمود حسام الدین الگیلانی نے 2 مئی 2016 کو تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا، جس میں انہوں نے سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن کے چیئرمین ڈاکٹرحسن محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ اس موقعے پر صاحبزادہ محمد مطیع اللہ، ڈاکٹر سید عبدالمالک، مفتی عثمان باچا، خلیفہ محمد سرور قادری، حبیب اللہ خان، اکرم خان اور فیروز خان ان کے ہمراہ تھے۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پہنچنے پر صاحبزادہ پیر السید محمود حسام الدین الگیلانی اور ان کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ استقبال کرنے والوں میں جی ایم ملک، علامہ سید فرحت حسین شاہ اور شہزاد رسول قادری سمیت سٹاف ممبران شریک تھے۔ صاحبزادہ پیر السید محمود حسام الدین الگیلانی نے جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن، گوشہ درود کالج آف شریعہ، آغوش کیمپلس اور سیل سینٹر سمیت مرکزی سیکرٹریٹ پر قائم مختلف شعبہ جات کا وزٹ کیا۔
ایوانِ قائد میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات میں السید محمود حسام الدین الگیلانی نے امت مسلمہ کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور تحریک منہاج القرآن کی خدمات کو سراہا اور مزید کامیابیوں کے لیے دعا کی۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مرکزی سیکرٹریٹ آمد پر السید محمود حسام الدین الگیلانی کا شکریہ ادا کیا اور انہیں معارج السنن، دہشت گردی اور فتنہ خوارج کے خلاف فتویٰ سمیت شیخ الاسلام کی مختلف کتب کا تحفہ پیش کیا۔
تبصرہ