گجرات: نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات محمد رفیق نجم کا دو روزہ تنظیمی دورہ

مرکزی نائب ناظمِ اعلیٰ تنظیمات تحریک منہاج القرآن انجینئر محمد رفیق نجم نے تحریک منہاج القرآن سینٹرل پنجاب کے وفد اور تحریک منہاج القرآن ضلع گجرات کے عہدیداران کے ہمراہ 16 سے 17 مارچ 2016 کو ضلع گجرات کا دو روزہ تنظیمی دورہ کیا۔ چوہدری ریاست علی چدھڑ، بابر چوہدری، چوہدری محمد اکرم، مرزا طارق بیگ، راجہ عبدالوحید، رضوان ظفر ساہی، سید ہارون بخاری، میاں ندیم القادری اور سید تقویم احسن ان کے ہمراہ تھے۔ دورے کے دوران انہوں نے گجرات شہر، ڈنگہ، کوٹلہ، کڑیانوالہ، جلالپور جٹاں، سرائے عالمگیر، کھاریاں، لالہ موسیٰ اور کنجاہ میں تحریک منہاج القرآن کے عہدیداران اور کارکنان سے ملاقتیں کیں اور تنظیمی امور کا جائزہ لیا۔

دعوتی و تنظیمی دورے پر مختلف شہروں میں پہنچنے پر تحریک منہاج القرآن کی تنظیمات نے مرکزی اور ضلعی قائدین کا والہانہ استقبال کیا۔ رفیق نجم نے مختلف سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات سے بھی ملاقاتیں کیں اور انہیں ’ضرب علم و امن‘ مہم کے سلسلے میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب، اربعینات اور مقدمہ سیرت الرسول صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کے تحائف پیش کیے۔

ڈنگہ (پی پی 113):

16 اپریل 2016 کی صبح انجینئر محمد رفیق نجم وفد کے ہمراہ ڈنگہ پہنچے جہاں انہوں نے تحریک منہاج القرآن ڈنگہ کے زیرِاہتمام لال قلعہ میرج ہال میں منعقدہ تنظیمی اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا۔ تعارفی نشست کے بعد تحریک منہاج القرآن ڈنگہ کے نائب صدر وحید احمد قادری نے مرکزی و ضلعی قائدین اور شرکاء کو خوش آمدید کہا اور کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ محمد رفیق نجم نے شاندار کارکردگی پر تحریک منہاج القرآن ڈنگہ کے صدر چوہدری محمد وارث، ناظم چوہدری محمد یونس اور انکی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔ اجلاس کے اختتامی سیشن میں نئی تشکیل دی گئی یونین کونسلز کی تنظیمات کے نوٹیفکیشنز جاری کیے گئے اور نومنتخب ذمہ داران کو مبارکباد پیش کی گئی۔ نومنتخب عہدیداران میں تحریک منہاج القرآن یو سی ٹپیالہ کے ناظم حاجی محمد لطیف، یو سی چک جانی کے ناظم قاری محمد اقبال، یو سی 64 ڈنگہ کے ناظم ڈاکٹر ظفر اقبال، یو سی 68 ڈنگہ کے ناظم حاجی ریاض احمد، یو سی 61 ڈنگی کے ناظم محمد فیصل، ڈنگہ سٹی کے صدر مجاہد حق نواز، یو سی برنالی کے ناظم عامر نوید اور یو سی امرہ کلاں کے ناظم حافظ عزیزالرحمٰن شامل تھے۔ محمد رفیق نجم نے اجلاس کے مہمانوں میاں محمد عارف پرنسپل گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ڈنگہ، ڈاکٹر محمد اسلم ڈائریکٹر خلیل ہسپتال اور حکیم عبدالجبار چیف ایڈیٹر روزنامہ چیلنج کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کے تحائف پیش کیے۔

کوٹلہ عرب علی خان (پی پی B 115)

16 اپریل 2016 کی دوپہر انجینئر محمد رفیق نجم کوٹلہ پہنچے جہاں انہوں نے تحریک منہاج القرآن کوٹلہ آفس منعقدہ تنظیمی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا۔ تحریک منہاج القرآن کوٹلہ کے صدر سید بشیر حسین شاہ نے تعارفی نشست میں قائدین سے تمام شرکاء کا تعارف کروایا، شرکاء کو خوش آمدید کہا اور چھ ماہ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ رفیق نجم نے تحریک منہاج القرآن کوٹلہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور صدر سید بشیر حسین شاہ، ناظم محمد شفیق اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔ اجلاس کے اختتام پر نئی تشکیل دی گئی یونین کونسل تنظیمات کے ناظمین میں نوٹیفکیشنز تقسیم کیئے گئے۔ یونین کونسل گلیانہ کے ناظم راجہ عدنان حامد، یو سی صبور کے ناظم محمد طیب، یو سی لنگڑیال کے ناظم منور حسین شاہ نے اپنی ٹیمز کا نوٹیفکیشنز وصول کیے۔ انجینئر محمد رفیق نجم نے کیپٹن سید عارف حسین شاہ کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی کتب کا تحفہ پیش کیا۔

کڑیانوالہ (پی پی 108)

16 اپریل 2016 کی سہ پہر انجینئر محمد رفیق نجم کڑیانوالہ پہنچے جہاں انہوں نے تحریک منہاج القرآن کڑیانوالہ کے راہنماء چوہدری نصیر احمد کی رہائش گاہ پر تنظیمی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا۔ تحریک منہاج القرآن پی پی کڑیانوالہ کے ناظم فاروق احمد بٹ نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ محمد رفیق نجم نے کارکردگی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے صدر علامہ اکرام بٹ، ناظم محمد فاروق بٹ اور انکی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔ اجلاس کے اختتام پر نئی تشکیل دی گئی یونین کونسل تنظیمات کے ناظمین میں نوٹیفکیشنز تقسیم کیئے گئے۔ یو سی چوپالہ کے ناظم چوہدری محمد ریاض، یو سی لکھنوال کے ناظم ناصر محمود، یو سی بھاگووال کے ناظم حاجی منظور حسین، یو سی چک کمالہ کے ناظم قاری محمد افضال، یو سی جلالپور صوبتیاں کے ناظم حافظ احسان اللہ قادری، یو سی دھمتل کے ناظم مرزا الطاف بیگ، یو سی موٹا ماسٹر کے ناظم عبدالقیوم، یو سی بڑیلہ شریف کے ناظم نثار احمد، یو سی سرخپور کے ناظم حاجی جاوید کوثر اور یو سی کسوکی کے ناظم قاری رفاقت علی نے اپنی یونین کونسلز کے نوٹیفکیشنز وصول کیے۔ اجلاس کے شرکاء نے علاقے کے مشہور عالم دین علامہ سید شوکت علی شاہ، سینئیر صحافی ذوالفقار علی بٹ اور ٹھیکیدار محمد اسلم سے ملاقات کی اور انہیں شیخ الاسلام کی کتب کے تحائف پیش کیے۔

جلالپور جٹاں (پی پی 109)

16 اپریل 2016 کی شام انجینئر محمد رفیق نجم وفد کے ہمراہ جلالپور جٹاں پہنچے جہاں انہوں نے تحریک منہاج القرآن جلالپور جٹاں کے زیراہتمام وقار میرج ہال میں منعقدہ عظیم الشان جلسے میں شرکت کی۔ جلسہ گاہ پہنچنے پر تحریک منہاج القرآن کے کارکنان نے مرکزی اور ضلعی قائدین کا شاندار استقبال کیا۔

جلسے کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا جس کے بعد تحریک منہاج القرآن پی پی 109 کے صدر چوہدری امان اللہ شرکاء کو خوش آمدید کہا اور کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ محمد رفیق نجم نے تحریک منہاج القرآن پی پی 109 کی کارکردگی کو سراہا اور بہترین کارکردگی پیش کرنے پر پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔ جلسے کے اختتامی سیشن میں پی پی 109 میں تحریک منہاج القرآن کی نئی تشکیل دی گئی یونین کونسل تنظیمات کے ناظمین میں نوٹیفکیشنز تقسیم کیے۔ یو سی عالم گڑھ کے ناظم محمد عرفان، یو سی بھراج کے ناظم چوہدری سکندر حیات، یو سی فتح پور کے ناظم محمد آصف، میونسپل کمیٹی کے صدر مرزا قاسم جرال اور یو سی ٹھٹھہ موسیٰ کے ناظم چوہدری ظہیر احمد وڑائچ نے اپنی تنظیمات کے نوٹیفکیشن وصول کیے۔ جلسہ میں شریک انجمن تاجران جلالپور جٹاں کے صدر میر فہیم اقبال، پریس کلب جلالپور جٹاں کے صدر محمد اکرم انصاری اور معروف عالم دین علامہ محمد حنیف جلالپوری کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی کتب کے تحائف پیش کیے گئے۔

سرائے عالمگیر (پی پی 114)

17 اپریل 2016 کی صبح مرکزی نائب ناظمِ اعلیٰ تنظیمات تحریک منہاج القرآن انجینئر محمد رفیق نجم مرکزی اور ضلعی عہدیداران کے وفد ہمراہ سرائے عالمگیر پہنچے جہاں انہوں نے تحریک منہاج القرآن سرائے عالمگیر کے زیراہتمام منعقدہ اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ تحریک منہاج القرآن سرائے عالمگیر کے صدر علامہ شاہد الرحمن بغدادی نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور ناظم راجہ کامران امین نے کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ رفیق نجم نے تحریک منہاج القرآن سرائے عالمگیر کی کارکردگی کو سراہا۔ اجلاس میں تحریک منہاج القرآن یو سی کھمبی کے ناظم محمد علیم قادری، یو سی بھاگ نگر کے ناظم محمد ندیم قادری، یو سی کریالی کے نائب ناظم انوارالمصطفیٰ، یو سی بیسہ کے ناظم مقبول احمد فاروقی اور یو سی پیرخانہ کے ناظم ڈاکٹر محمد عرفان کو ان کی یونین کونسلز کی تنظیمات کے مکمل ہونے پر نوٹیفکیشنز پیش کیے گئے۔ اس موقع پر اسٹینڈنگ کمیٹی سرائے عالمگیر کے چئیرمین راجہ جاوید اقبال ناصر، جامعہ گلستانِ محمد کے ناظم اعلیٰ مفتی محمد ہاشم اور گورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائز سرائے عالمگیر کے پرنسپل پروفیسر ارشد محمود شاہد کو شیخ الاسلام کی کتب کے تحائف پیش کیے گیے۔

کھاریاں/ لالہ موسیٰ (پی پی 115B/ پی پی 112)

17 اپریل 2016 کی دوپہر انجینئر محمد رفیق نجم کھاریاں پہنچے جہاں انہوں نے تحریک منہاج القرآن کھاریاں اور لالہ موسیٰ کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا جس کے بعد تحریک منہاج القرآن کھاریاں کے ناظم محمد ارشد قادری اور تحریک منہاج القرآن لالہ موسیٰ کے صدر احمد رضا بٹ نے تنظیمی کارکردگی پیش کی۔ اجلاس میں تحریک منہاج القرآن یو سی دیونہ منڈی کے ناظم بشارت کلیم کو ان کی تنظیم کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ اس موقع پر کھاریاں بار کونسل کے صدر چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ، ڈاکٹر ریحان لطیف اور علامہ مفتی محمد ابرار قادری کو محمد رفیق نجم کی طرف سے شیخ الاسلام کے احادیث کے مجموعے ’اربعینات باکس‘ اور مقدمہ سیرت الرسول صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کا گفٹ پیش کیا گیا۔

کنجاہ (پی پی 110)

17 اپریل 2016 کی سہ پہر انجینئر محمد رفیق نجم کنجاہ پہنچے، جہاں تحریک منہاج القرآن کنجاہ کے کارکنان نے ان کا استقبال کیا اور منہاج ماڈل سکول کنجاہ میں منعقدہ اجلاس میں شریک ہوئے۔ تحریک منہاج القرآن پی پی 110 کنجاہ کے صدر انصر محمود بٹ نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ اس موقع پر میونسپل کمیٹی کنجاہ کے صدر مرزا مشتاق حسین اور مرزا شبیر حسین ناظم یو سی منگووال نے اپنی اپنی یو سی کی رپورٹ پیش کی اور نوٹیفکیشن بھی وصول کیے۔ مرزا طارق بیگ ضلعی امیر نے اربعینات اور مقدمہ سیرت الرسول کا تفصیلی تعارف پیش کیا۔

گجرات سٹی (پی پی 111)

17 اپریل 2016 کو مرکزی نائب ناظمِ اعلیٰ تنظیمات تحریک منہاج القرآن انجینئر محمد رفیق نجم مرکزی اور ضلعی عہدیداران کے وفد ہمراہ تحریک منہاج القرآن گجرات سٹی کے دفتر پہنچے، جہاں انہوں نے تنظیمی اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا۔ اجلاس کی کاروائی کا آغاز کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن پی پی 111 کے ناظم چوہدری عنایت وڑائچ نے تنظیمی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ محمدرفیق نجم نے تحریک منہاج القرآن پی پی 111 کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تمام عہدیداران اور کارکنان کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے تحریک منہاج القرآن پی پی 111 کی تمام یونین کونسلز میں تنظیم سازی اور قائد ڈے کے موقع پر 125 تقریبات کے انعقاد پر پی پی 111 کی پوری ٹیم کے لیے اعزازی شیلڈز کا اعلان کیا۔ اجلاس میں پی 111 میں تحریک منہاج القرآن کی نئی تشکیل دی گئی یونین کونسل کی تنظیمات کے ناظمین میں نوٹیفکیشنز تقسیم کیے۔ یو سی فیض آباد کے ناظم قاری نوید رسول، یو سی بغداد کالونی کے ناظم سید مدثر حسین شاہ، یو سی گورالی کے ناظم مرزا مجید بیگ، یو سی قلعہ ڈھکی کے ناظم طارق حسین، یو سی فتوپورہ کے ناظم راجہ ممتاز حسین، یو سی خالد آباد کے ناظم بابر اقبال، یو سی رنگپورہ کے ناظم مبارک علی، یو سی شاہدولہ کے ناظم محمد عارف، یو سی چک مہمدہ کے ناظم محمد محسن تارڑ، یو سی مسلم آباد کے ناظم افتخار احمد کاشمیری، یو سی دسوندھی پوری کے ناظم فیاض احمد، یو سی اسلام نگر کے ناظم شاہد بشیر، یو سی کالرہ کلاں کے ناظم عاکف مجید اور یو سی صابووال کے ناظم مدثر حسین چشتی نے اپنی تنظیمات کے نوٹیفکیشنز وصول کیے۔ اس موقع پر محمد رفیق نجم کی طرف سے ڈاکٹر عبدالباسط راٹھور، شہزاد احمد چیمہ اور محمد وحید کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی کتب کے تحائف پیش کیے۔

دو روزہ دورے کے اختتام پر تحریک منہاج القرآن ضلع گجرات کے نائب ناظم رضوان ظفر ساہی کی رہائش گاہ پر مرکزی اور ضلعی قائدین کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔ عیشایے میں مرکزی نائب ناظمِ اعلیٰ تنظیمات تحریک منہاج القرآن انجینئر محمد رفیق نجم نے ضلع گجرات دورے سے متعلق اپنے تاثرات بیان کیے اور کامیاب دورے کے کی تکمیل پر تحریک منہاج القرآن ضلع گجرات کے عہدیداران کا شکریہ ادا کیا۔

رپورٹ: رضوان ظفر ساہی

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top