پشاور: منہاج یوتھ لیگ کی ضرب امن ٹریننگ ورکشاپ

منہاج القرآن یوتھ لیگ پشاور کے زیراہتمام مورخہ 29 اپریل 2016ء کو ضرب امن ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد ہوا، جس میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی نے شرکت کی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے مرتب کردہ ’اسلامی نصاب برائے فروغ امن و انسداد دہشت گردی‘ کا تعارفی لیکچر دیا۔

اپنے لیکچر میں مظہر محمود علوی کا کہنا تھا کہ انتہاپسندی، تکفیریت اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری نے مبسوط تاریخی فتویٰ جاری کیا اور فروغ امن و انسداد دہشتگردی کا مکمل اسلامی نصاب متعارف کروایا۔ وطن عزیز پاکستان میں پاک فوج دہشت گردی کے خلاف ’آپریشن ضرب عضب‘ کے ذریعے دہشتگردوں کا خاتمہ کر رہی ہے، جبکہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سرپستی میں تحریک منہاج القرآن دہشتگردی اور انتہاپسندی کی فکری و نظریاتی بنیادوں کی بیخ کنی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام اور ان کے کارکنوں نے عزم کررکھا ہے کہ وہ پاکستان کو دہشتگردوں اور ان کے ہمدردوں سے پاک کر کے دم لیں گے، انصاف کا نظام اور گورننس بہتر نہ ہوئی تو آپریشن ضرب عضب کے ثمرات زیادہ دیر قائم نہیں رہیں گے۔ انہوں نے منہاج القرآن یوتھ لیگ ڈیرہ اسماعیل خان کے انتظامات کر سراہتے ہوئے ان ورکشاپ کے انعقاد پر انہیں مبارکباد پیش کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top