منہاج القرآن کے زیر اہتمام رمضان المبارک کے حوالے سے اجلاس

مورخہ: 21 مئی 2016ء

حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رمضان المبارک کو ماہ عظیم، صبر، ہمدردی اور غم خواری کا مہینہ قرار دیا ہے:جی ایم ملک
رمضان المبارک نیکیوں کا موسم بہار ہے جس میں رب کائنات کی رحمت بڑے جوش پر ہوتی ہے
’’استقبال رمضان کی تیاریاں اور اس کے تقاضے ‘‘کے عنوان سے ہونیوالے اجلاس میں سکالرز کی شرکت

لاہور (21 مئی 2016) تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام مرکزی سیکرٹریٹ میں ’’استقبال رمضان کی تیاریاں اور اس کے تقاضے‘‘ کے عنوان سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت منہاج القرآن کے سینئر رہنما اور ڈائریکٹر فارن افیئرز جی ایم ملک نے کی جبکہ منہاج القرآن علماء کونسل اور نظامت دعوت کے سکالر علامہ میر آصف اکبر، علامہ عثمان سیالوی، علامہ محمد حسین آزاد، علامہ مفتی خلیل احمد، علامہ رفیق رندھاوا، علامہ غلام اصغر صدیقی، علامہ فیاض بشیر، علامہ اعجاز ملک، علامہ محمد لطیف مدنی و دیگر شریک تھے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جی ایم ملک نے کہا کہ ماہ رمضان المبارک کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ماہ عظیم قرار دیا ہے اور فرمایا ہے کہ یہ صبر، ہمدردی اور غم خواری کا مہینہ ہے۔ تقویٰ، قلب و روح اور عمل و کردار کی اس قوت کا نام ہے جس سے غلط اور برے کاموں سے بچ کر استقامت کے ساتھ اچھے اور نفع بخش کام کیے جائیں۔ علمائے کرام اور خاص کر تحریک منہاج القرآن کے سکالرز رمضان المبارک میں ہونے والے دروس قرآن میں اتحاد، بھائی چارے، امن اور اتفاق کے موضوعات پر گفتگو کریں۔ عوام رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی اس سے متعلق معلوماتی کتب کا مطالعہ کریں۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی معروف تصنیف ’’فلسفہ صوم سے‘‘ سے استفادہ حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک نیکیوں کا موسم بہار ہے جس میں رب کائنات کی رحمت بڑے جوش پر ہوتی ہے۔ اللہ تعالیٰ کو خوش کر کے اس کی رحمتوں، بخششوں اور مغفرتوں کو سمیٹ لینے کا یہ بہترین موقع ہوتا ہے جسے کوئی بھی مسلمان ضائع کرنا اور کھونا نہیں چاہتا۔ رمضان المبارک کی آمد آمد ہے۔ خلیفہ اول سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضورصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا معمول تھا کہ رمضان المبارک کے آغاز میں لوگوں کو اس کی برکتوں سے آگاہ کرنے کیلئے خطبات ارشاد فرمایا کرتے تھے تاکہ وہ اس ماہ مبارک سے خوب فائدہ اٹھا سکیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top