برطانیہ: علامہ بوستان علی قادری کے انتقال پر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا اظہار تعزیت
برطانوی مسلم کمیونٹی کی معروف مذہبی، سماجی اور سیاسی شخصیت علامہ بوستان علی قادری کے انتقال پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ مرحوم نے سنی کنفیڈریشن آف مساجد کے پلیٹ فارم سے امت مسلمہ کے مختلف طبقات سمیت ہر رنگ و نسل اور ہر مذہب کے پیروکاروں کے درمیان احترام کے رشتوں کو پروان چڑھانے میں قابلِ تحسین کردار ادا کیا۔ ان کی کمی تادیر محسوس کی جاتی رہے گی۔ شیخ الاسلام نے مرحوم کی بخشش اور بلندئ درجات کی دعا کی۔
منہاج القرآن سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین القادری، صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹرحسین محی الدین القادری، منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے امیر ظہور احمد نیازی، صدر علی عباس بخاری، علامہ صادق قریشی، علامہ اشفاق عالم، علامہ علی اکبر، علامہ ذیشان قادری، ڈاکٹر رفیق حبیب، علامہ شاہد بابر اور داؤد حسین مشہدی نے بھی مولانا بوستان قادری کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موحوم نے ساری زندگی اسلام کی خدمت اور اتحاد بین المسلمین کے لیے وقف کیے رکھی۔ اللہ پاک ان کے درجات بلند فرمائے۔
تبصرہ