ملتان: منہاج القرآن علماء کونسل جنوبی پنجاب کے دفتر کا افتتاح

مورخہ: 30 مئی 2016ء

منہاج القرآن علماء کونسل جنوبی پنجاب کے دفتر کا افتتاح 30 مئی 2016ء کو حضرت چادر والی سرکار کے سجادہ نشین پیر سید علی حسین شاہ نے کیا۔ اس موقع پر منہاج القرآن علماء کونسل کے مرکزی صدر علامہ امداداللہ خان قادری، مرکزی ناظم علامہ میر آصف اکبر، مخدوم زوارالحسن قادری، تحریک منہاج القرآن جنوبی پنجاب کے صدر علامہ سعید احمد فاروقی، صوبائی ناظم مفتی مطلوب سعیدی، علامہ اکبر سعیدی، تحریک منہاج القرآن ملتان کے صدر علامہ امیر اظہر سعیدی، ناظم قاری غلام جیلانی نقشبندی، فیض الحسن مکی اور راؤ عارف رضوی سمیت علمائےکرام کی کثیر تعداد موجود تھی۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیر سید علی حسین شاہ نے کہا کہ اسلام کی ترویج و اشاعت میں علمائےکرام کا کرادار انتہائی اہم رہا ہے۔ دورِ حاضر میں تبلیغ دین کو عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ازحد ضروری ہے۔ آج کے دور میں علمائےکرام اعتدال و توازن کا دامن تھام کر خدمت دین کا حق ادا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام دین امن و سلامتی ہے، مگر انتہاپسندی اور شدت نے ہر دور میں اسلام کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پوری دنیا میں اسلام کے حقیقی تصور کو اجاگر کیا ہے۔ دنیا میں قیام امن اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے ان کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ پیر سید علی حسین شاہ نے تحریک منہاج القرآن کی کامیابی اور شیخ الاسلام کی صحتیابی کے لیے خصوصی دعا بھی کروائی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top