فیصل آباد: تحریک منہاج القرآن کے ضلعی عہدیداران کا اجلاس

مورخہ: 01 جون 2016ء

تحریک منہاج القرآن ضلع فیصل آباد کے عہدیداران کا اجلاس یکم جون 2016ء کو تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم کی سربراہی میں منعقد ہوا، جس میں رانا رب نواز انجم، میاں کاشف محمود، علامہ عزیز الحسن اعوان، اے آر نعیم، غلام محمد قادری، محمودالحسن، میاں امجد قادری، خالد رفیق اور رانا کرامت سمیت دیگر ذمہ داران شریک تھے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر محمد رفیق نجم نے کہا کہ 17 جون کو فیصل آباد کے عوام مال روڈ لاہور پر ڈاکٹر طاہرالقادری کے شانہ بشانہ ہو نگے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری پرامن دھرنے کے شرکاء سے خطاب اور شہدائے ماڈل ٹاؤن کے انصاف کے لیے آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔ تمام پی پی حلقہ جات میں کارکنان کو عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کیلئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2 سال گزر گئے شہدا کا انصاف نہیں ملا، اب انصاف کیلئے طویل انتظار کے بعد سڑکوں پر آ رہے ہیں۔ ماڈل ٹاؤن کے شہداء ظالم حکمرانوں کے گلے کا پھندا بنیں گے، بات شروع بھی شہداء کے خون سے ہوئی تھی ختم بھی شہداء کے خون پر ہی ہوگی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کی آمد کے اعلان سے ہی قاتل اور کرپٹ حکمران سہم جاتے ہیں اور انکے دلوں کی دھڑکنیں بےترتیب ہو جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی خزانے کو جاگیر سمجھنے والوں کے دن گنے جا چکے ہیں۔ شہدا ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کو بھاگنے نہیں دینگے۔ لٹیروں کی منزل جیل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے عوام کو خوشحالی اور ملکی ترقی کے سہانے خواب دکھا کر بےوقوف بنایا جا رہا ہے، جبکہ حقیقت میں ان منصوبوں کے ذریعے قومی خزانے سے کھربوں کی کرپشن کی جا رہی ہے۔ عوام کا خون چوس کر بیرون ممالک اپنی اولادوں کیلئے بڑی بڑی ایمپائرز قائم کی جا رہی ہیں۔ اب اس لوٹ مار کے خاتمے کا وقت آن پہنچا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top