17 جون کے احتجاج کیلئے عوامی تحریک کی 17انتظامی کمیٹیاں قائم

مورخہ: 05 جون 2016ء

لاہور(5 جون 2016)پاکستان عوامی تحریک کی طرف سے سانحہ ماڈل ٹاؤن کو دو سال مکمل ہونے پر17 جون کو مال روڈ لاہور پر احتجاج کے حوالے سے 17انتظامی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں، جن کی سنیئر مرکزی رہنماء ڈاکٹر حسن محی الدین نے منظوری دے دی ہے۔ دھرنے کے انتظامات کے حوالے سے سنٹرل کور کمیٹی کو مرکزی کمیٹی قرار دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے استقبال کے حوالے سے جملہ فرائض بھی سنٹرل کور کمیٹی انجام دے گی۔ جس کے سربراہ سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور، نائب سربراہ خواجہ عامر فرید کوریجہ اورسیکرٹری ساجد محمود بھٹی ہیں، مرکزی میڈیا کمیٹی کا سربراہ سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی کو مقرر کیا گیا ہے۔ جبکہ 15ذیلی کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی ہیں جو مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں یوتھ، وکلاء، علما مشائخ، تاجر و کسان تنظیموں، سول سوسائٹی، انسانی حقوق کی تنظیموں کو شرکت کے دعوت نامے بھجوائیں گی۔ان کمیٹیوں میں صاحبزادہ مسکین فیض الرحمن درانی، جی ایم ملک، احمد نواز انجم، تنویر خان، مشتاق نوناری ایڈووکیٹ، نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ، عرفان یوسف، مظہر علوی، شہزاد حسین نقوی، فرح ناز، جواد حامد، سہیل احمد رضا، شہزاد رسول، عبد الحفیظ چوہدری، عین الحق بغدادی، طیب ضیا اور شامل ہیں ۔ عوامی تحریک اور تحریک منہا ج القرآن کے ضلعی صدور، زونل ناظمین اور صوبائی صدور کو رابطہ کارکن مہم کی ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں، سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری 17جون 2016 کے دن مال روڈ پر شہدائے ماڈل ٹاؤن کے انصاف کیلئے احتجاج کی قیادت کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top