ڈاکٹر طاہرالقادری کا عمر ریاض عباسی کے والد کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار

مورخہ: 09 جون 2016ء

لاہور (9 جون 2016) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمر ریاض عباسی کے والد کے انتقال پر انتہائی دکھ اور گہرے غم کا اظہارکیا ہے۔ عمر ریاض عباسی کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور انکے بچوں اور اہل خانہ کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔ عوامی تحریک کے رہنما ڈاکٹر حسن محی الدین نے عمر ریاض عباسی کو فون کیا اور ان کے والد گرامی کے انتقال پُر ملال پر تعزیت کی۔ پاکستان عوامی تحریک کے وفد جس میں احمد نواز انجم، رانا محمد ادریس، عین الحق بغدادی شامل تھے نے عمر ریاض عباسی کے والد کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ دریں اثناء سیکرٹری جنرل عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور، بشارت جسپال، فیاض وڑائچ، سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، ساجد بھٹی، جی ایم ملک، جواد حامد اور دیگر قائدین نے عمر ریاض عباسی سے انکے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور انکے کیلئے دعائے مغفرت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top