اطہر رضا واہلہ منہاجین کے انتقال پر ڈاکٹر طاہرالقادری و دیگر قائدین کا اظہار تعزیت

مورخہ: 10 جون 2016ء

تحریک منہاج القرآ ن کے نوجوان کارکن، جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن لاہور سے فارغ التحصیل اطہر رضا واہلہ علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے۔ وہ طویل عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے اطہر رضا واہلہ کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ مرحوم کی دین اسلام کی ترویج و اشاعت اور مصطفوی مشن کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ اطہر رضا واہلہ تحریک منہاج القرآن کا جانثار فرزند تھا، اس کی محنت اور تحریک سے محبت ہمیشہ یاد رکھی جائیگی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ مرحوم سچا عاشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تھا۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

منہاج القرآن سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین القادری، صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹرحسین محی الدین القادری، جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے پرنسپل ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور، ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، شیخ زاہدفیاض، بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، جی ایم ملک، احمد نوازانجم، رفیق نجم، ساجد بھٹی، نوراللہ صدیقی، طیب ضیاء، عبدالحفیظ چودھری و دیگر قائدین نے بھی مرحوم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ جمعۃ المبارک کے اجتماع کے موقع پر مرکزی جامع مسجد منہاج القرآن میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مرحوم کی مغفرت کے لیے خصوصی دعا کی۔ دریں اثناء جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے فاضل اور منہاج القرآن علماء کونسل کے رکن علامہ سلیمان بغدادی نے جہانیاں میں مرحوم کی نمازِ جنازہ پڑھائی۔ اطہر رضا واہلہ کو ان کے آبائی گاؤں چک نمبر 110 ٹن آر میں سپرد خاک کیا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top