حافظ آباد: تحریک منہاج القرآن کا ماہانہ تنطیمی اجلاس

مورخہ: 05 جون 2016ء

تحریک منہاج القرآن حافظ آباد کے ضلعی عہدیداران کا اجلاس 05 جون 2016 کو ضلعی دفتر میں منعقد ہوا جس کی صدارت سيد محمود الحسن جعفری نے کی۔ اجلاس میں ملک محمد سطان، حافظ شبير قادری، حاجی مختار، عبدالرزاق گوندل، شاہد اسلام، حکيم عبدالمجيد اور فيض الحق فيضی سمیت دیگر عہدیداران شریک تھے۔ اجلاس میں استقبالِ قائد، 17 جون 2016 کو یومِ شہداء پر مال روڈ پر ہونے والے دھرنے میں شرکت اور آئندہ کے تنظیمی امور سے متعلق تبادلہ خیال ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے انصاف کے لیے ہر کاوش کو بروئے کار لایا جائے گا اور شہداء کو خون کسی صورت بھلانے نہیں دیا جائے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top