لاہور: ڈپٹی ہیڈ آف مشن ڈنمارک کا منہاج یونیورسٹی کا دورہ

مورخہ: 09 جون 2016ء

سفارتخانہ ڈنمارک کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن جیکب جیکسن نے 08 جون 2016 کو منہاج یونیورسٹی لاہور کا دورہ کیا۔ ان کی آمد پر وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر اسلم غوری، منہاج یونیورسٹی انٹرنیشنل ریلیشنز آفس کے ڈائریکٹر شہزاد حسین نقوی اور دیگر نے ان کا استقبال کیا۔ جیکب جیکسن نے یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات، لیبارٹریز اور سکولز کا تفصیلی دورہ کیا۔ پروفیسر سجادالعزیز نے معزز مہمان کو یونیورسٹی مختلف امور سے متعلق بریفنگ دی۔ منہاج یونیورسٹی کے طلبہ، اساتذہ اور انٹرنیشنل ریلیشنز آفس کے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے جیکب جیکسن نے یونیورسٹی کے ماحول اور مختلف شعبہ جات میں فروغِ تعلیم کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے شرکاء کو ڈنمارک اور پاکستان کے سفارتی تعلقات، حکومتِ ڈنمارک کی وساطت سے پاکستان میں جاری فلاحی، تعلیمی اور اقتصادی منصوبہ جات سے متعلق آگاہ کیا۔

وائس چانسلر ڈاکٹر اسلم غوری نے اپنی گفتگو میں تعلیمی و ثقافتی بنیادوں پر اہلِ دانش کی فروغِ علم و امن کی مشترکہ کاوشوں پر زور دیتے ہوئے شرکاء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے نظریہ تعلیم اور احترامِ انسانیت پر روشنی ڈالی۔

شہزاد حسین نقوی نے منہاج یونیورسٹی آمد پر جیکب جیکسن کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈنمارک اور پاکستان کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top