ڈاکٹر طاہرالقادری کا تنویر اعظم سندھو کی والدہ کی وفات پر افسوس کا اظہار

مورخہ: 16 جون 2016ء

لاہور (16 جون 2016) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے عوامی تحریک کے رہنما تنویر اعظم سندھو کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے تنویر اعظم سندھو کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔ دریں اثناء عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور، جی ایم ملک، بشارت جسپال، فیاض وڑائچ، نوراللہ صدیقی، ساجد بھٹی، جواد حامد و دیگر رہنماؤں نے بھی تنویر اعظم سندھو کی والدہ کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top