عوامی تحریک کی جملہ مرکزی و صوبائی قیادت اعتکاف بیٹھ گئی

مورخہ: 28 جون 2016ء

خرم نواز گنڈاپور، فیاض وڑائچ، نوراللہ صدیقی، ساجد بھٹی نفلی اعتکاف کی سعادت حاصل کررہے ہیں
عوامی تحریک واحد جماعت ہے جس کے قائد اپنے عہدیداران، کارکنوں کی کردار سازی پر خاص توجہ دیتے ہیں: خرم نواز گنڈاپور

لاہور (28 جون 2016) پاکستان عوامی تحریک کی جملہ مرکزی و صوبائی قیادت سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری کے ہمراہ اعتکاف بیٹھی ہے۔ دور دراز رہائش پذیر قائدین اپنے آبائی علاقوں میں نفلی اعتکاف کی سعادت حاصل کررہے ہیں۔ لاہور میں مرکزی قائدین خرم نواز گنڈاپور، فیاض وڑائچ، احمد نواز انجم، نوراللہ صدیقی، ساجد بھٹی، جواد حامد، شاکر مزاری، رفیق نجم، تنویر خان، مظہر علوی، عرفان یوسف اور ویمن لیگ کی جملہ مرکزی قیادت بھی مرکزی صدر فرح ناز کے ہمراہ اعتکاف بیٹھی ہے۔ سربراہ عوامی تحریک کے صاحبزادگان ڈاکٹر حسن محی الدین، ڈاکٹر حسین محی الدین بھی نفلی اعتکاف کی سعادت حاصل کررہے ہیں۔ خرم نواز گنڈاپور نے شہر اعتکاف بغداد ٹاؤن میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک واحد سیاسی جماعت ہے جس کے قائد اپنے عہدیداران اور کارکنوں کی کردار سازی، ان کی روحانی، علمی، تحقیقی فکر کو جلا دینے کیلئے ہر سال رمضان المبارک کے آخری عشرے کو روزانہ خصوصی خطابات کرتے ہیں اور 24 گھنٹوں کو مختلف دینی، علمی سرگرمیوں کیلئے 5 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے اندرون بیرون ملک لاکھوں کارکن ایک خاندان کی طرح ہیں اور رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں یہ سارا خاندان ایک جگہ اکٹھا ہوتا ہے اور پھر عید کے دن سربراہ عوامی تحریک اپنے کارکنوں کے میزبان بنتے ہیں اور ناشتہ ان کے ساتھ کرتے ہیں۔ جو ممبران شہر اعتکاف کا حصہ نہیں بن پاتے وہ منہاج ٹی وی کے ذریعے اس میں شامل ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یورپ میں 170، انڈیا میں 700، پاکستان میں 600 مقامات پر کارکنان ہر روز سربراہ عوامی تحریک کا براہ راست خطاب سنتے ہیں۔

پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان نوراللہ صدیقی کے مطابق عوامی تحریک اور منہاج القرآن کے ہزاروں کارکن اعتکاف کے 10 دن اپنے قائد ڈاکٹر طاہر القادری کے ہمراہ ہوتے ہیں اور ان سے براہ راست دین، علم اور اخلاق سیکھتے ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نماز پنجگانہ، نماز تراویح کارکنوں کے ہمراہ ادا کرتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ روزانہ نماز عصر اور نماز تراویح کے بعد وہ ملک کے طول و عرض سے آئے ہوئے عہدیداروں اور کارکنوں سے ملاقات کرتے ہیں۔ اعتکاف کے ان دس روز کا ہر دن عوامی تحریک اور منہاج القرآن کے کارکنان کیلئے عید کی طرح ہوتا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top