ڈاکٹر طاہرالقادری کی بھانجی مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئیں

لاہور (10 جولائی 2016) سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی بھانجی مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئیں، نماز جنازہ مرکزی سیکرٹریٹ میں ادا کی گئی، نماز جنازہ ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری نے پڑھائی۔ جنازے میں چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین، صدر فیڈرل کونسل ڈاکٹر حسین محی الدین، صاحبزادہ مسکین فیض الرحمن درانی، خرم نواز گنڈا پور، احمد نواز انجم، بشارت جسپال، فیاض وڑائچ، نور اللہ صدیقی، راجہ زاہد، ساجد بھٹی، جواد حامد کے علاوہ عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے صوبائی اور ضلعی عہدیدران اور کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور ڈاکٹر طاہرالقادری کے ساتھ اظہار افسوس کیا، دریں اثناء سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید، مسلم لیگ ق کے رہنماء اجمل وزیر، مجلس وحدت المسلمین کے رہنما راجہ ناصر عباس، ناصر شیرازی، امین شہیدی اور دیگر مذہبی، سیاسی جماعتوں کے قائدین نے ڈاکٹر طاہرالقادری سے ان کی بھانجی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top