راولپنڈی: واہ کینٹ میں ’جشنِ نزولِ قرآن‘ کانفرنس

پرانا اتوار بازار واہ کینٹ کی مسجد جامع عمرِ فاروق رضی اللہ عنہ میں نماز تراویح کے ختمِ قرآن کے موقع پر ’جشنِ نزولِ قرآن کانفرنس‘ کا انعقاد کیا گیا جس سے تحریک منہاج القرآن حسن ابدال کے راہنما اور معروف خطیب علامہ علی اختر اعوان نے خطاب کیا۔ کانفرنس میں علماء سمیت عوام کی بڑی تعداد شریک تھی۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ علی اختر اعوان نے کہا کہ اسلام کو صرف ایک مذہب کے طور پر پیش کرنا اسلامی تعلیمات کی روح کے منافی ہے۔ اسلام دیگر مذہب سے مختلف ایک مکمل دین ہے جس میں مذہب اور سیاست کی کوئی تقسیم نہیں۔ اسلام دشمن قوتوں کی چالوں نے دینِ اسلام کو دو حصّوں میں بانٹ کر رکھ دیا ہے۔ مذہب اور عام زندگی کو الگ الگ کر کے اسلام کو مسلمانوں کے ایک طبقے تک محدود کر دیا گیا ہے۔ ہمارا معاشرہ مذہب بیزاروں اور انتہاپسندوں کے بیچ پِس رہا ہے۔ مسلمان جب تک اسلام کو بحثیتِ دین نہیں اپنائیں گے وہ دنیا و آخرت میں فلاح نہیں پاسکتے۔اہلِ اسلام کی کامیابی اور ترقی کا راز اسلام کو مکمل ضابطہ زندگی کی حیثیت سے اپنانے اور اس پر عمل کرنے میں ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top