ڈاکٹر طاہرالقادری کا منظور الکونین کی وفات پر اظہار افسوس

لاہور (19 جولائی 2016) پاکستان عوامی تحریک کے قائدڈاکٹر طاہر القادری نے معروف ثنا خوان منظور الکونین کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منظور الکونین حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سچے عاشق اور نعت خوان ہونے کے ساتھ ساتھ متقی و پرہیز گار انسان تھے، مرحوم دنیائے نعت میں ایک منفرداور نمایاں مقام رکھتے تھے، اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلہ دے۔ دریں اثناء تحریک منہاج القرآن کے مرکزی امیر صاحبزادہ فیض الرحمان درانی، خرم نواز گنڈا پور، علامہ فرحت شاہ، علامہ رانا ادریس، احمد نواز انجم، جی ایم ملک، شہزاد رسول۔ میر آصف اکبر، ساجد بھٹی و دیگر رہنماؤں نے بھی منظور الکونین کی وفات دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی بلندی درجات کیلئے دعا کی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top