اسلام آباد: عمر ریاض عباسی کے والد مرحوم کے چہلم کی تقریب

پاکستان عوامی تحریک کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمر ریاض عباسی کے والد مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے 18 جولائی 2016 کو چہلم کی تقریب منعقد ہوئی جس میں علمائے کرام، مشائخ عظام، تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی۔

اس موقع پر شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ریاض عباسی نے کہا کہ والدین کے ایصالِ ثواب کی محافل سجانا اور ان کے لیے دعائے مغفرت کرنا سنتِ محمدی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ جو کچھ بھی ہیں ولادین کی دعاؤں کے مرحون منت ہیں۔ والدین نے اخلاقی تربیت اور منہاج القرآن کے ساتھ منسلک کر کے ہم پر احسانِ عظیم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے والد عاشقِ رسول صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم، صوفی منش انسان اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے عظیم سپاہی تھے۔ اللہ ان کی بخشش کرے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top