اوکاڑہ: پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام جشنِ آزادی کی تقریب

مورخہ: 14 اگست 2016ء

پاکستان عوامی تحریک اوکاڑہ کے زیراہتمام یومِ آزادی پر جشنِ آزادی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں نائب ناظم اعلیٰ کوآرڈینیشن تنظیمات احمد نواز انجم، پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی کوآرڈینیٹر ساجد محمود بھٹی، پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے کوآرڈینیٹر غلام قادر، آرگنائزر ڈاکٹر تنویر اعظم سندھو، راجہ بشارت جسپال، نائب صدر راجہ زاہد، نائب صدر قاری مظہر فرید سیال ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری ملک مشتاق احمد ایڈوکیٹ، تحریک منہاج القرآن اوکاڑہ کے امیر مرزا خالد محمود، پاکستان عوامی تحریک اوکاڑہ کے نامزد صدر چوہدری محمد حفیظ قادری، انفارمیشن سیکرٹری شیخ گلفام علی قادری، سیکرٹری سوشل میڈیا حافظ شعیب حسن، سٹی کونسلر حسن رضا قادری سمیت پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے کارکنان شریک تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجہ بشارت جسپال نے کہا کہ آج 70 ویں یومِ آزادی پر پوری قوم قاتلوں، لٹیروں اور کرپٹ حکمرانوں سے نجات کا عہد کریں۔ ہمارے آبا و اجداد نے قربانیاں دے کر پاکستان حاصل کیا تھا، ہم مصطفوی انقلاب کے ذریعہ پاکستان کو کرپٹ اور لٹیرے حکمرانوں سے نجات دلائیں گے۔ ہم سب کو مل کر دہشتگردی کا کرنا ہو گا، تب ہی ملک آگے بڑھ سکے گا۔ پاکستان عوامی تحریک ’تحریک قصاص و احتساب‘ کے پرامن مارچز اور دھرنوں کے ذریعے پاکستان کی سالمیت اور قانون کے عملداری کے لیے کوشاں ہے۔ تحریک قصاص کے دھرنے 100 کی بجائے اب 130 شہروں میں ہونگے۔ انہوں نے مذید کہا کہ ملک دولخت ہونے پر بھی اشرافیہ نے کوئی سبق نہیں سیکھا۔ قائد اعظم محمد علی جناح رحمتہ اللہ علیہ کے پاکستان میں اُنکی رہائش گاہ بھی محفوظ نہیں ہے۔ نااہل حکمرانوں نے کرپشن اور دہشت گردی کو جنم دیا، پاکستان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے ملک سے کرپشن اوردہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہوگا۔

رپورٹ: شیخ گلفام علی قادری

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top