ڈاکٹر طاہرالقادری راولپنڈی میں قصاص و سالمیت پاکستان مارچ کی قیادت کریں گے

عوامی تحریک کے سربراہ 3 ستمبر صبح 11 بجے رہائش گاہ سے راولپنڈی کیلئے روانہ ہونگے، میڈیا سے گفتگو بھی کریں گے

لاہور (03 ستمبر 2016) پاکستان عوامی تحریک کی کور کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری راولپنڈی میں قصاص و سالمیت پاکستان مارچ کی قیادت خود کر یں گے۔ کور کمیٹی کا اجلاس رات دیر گئے تک جاری رہا جس کے اختتام پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ عوامی تحریک کے سربراہ 3 ستمبر 11 بجے دن اپنی رہائش گاہ سے راولپنڈی روانہ ہونگے اور روانگی سے پہلے میڈیا سے گفتگو بھی کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top