مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ طلبہ برادری میں باہمی رواداری، اخوت اور مصطفوی افکار کو فروغ دینا چاہتی ہے : ذیشان بیگ

تعلیمی اداروں میں امن و امان اور بہتر تعلیمی ماحول کا قیام اشد ضروری ہے : امجد حسین جٹ
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے چودھویں یوم تاسیس کی تقریب ایم ایس ایم کے مرکزی آفس میں منعقد ہوئی جس میں تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، احمد نواز انجم اور دیگر مرکزی قائدین نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ذیشان بیگ نے کہا کہ ایم ایس ایم طلبہ کی نمائندہ تنظیم ہے۔ جس کا مقصد طلبہ برادری میں اخوت، باہمی رواداری اور مصطفوی افکار کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک عزیز کے بیشتر تعلیمی اداروں میں اس کا نیٹ ورک قائم ہوچکا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سینئر نائب صدر چودھری امجد حسین جٹ نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں امن و امان اور بھائی چارے کے فروغ اور بہتر تعلیمی ماحول تعلیم کے حصول کیلئے اشد ضروری ہے۔ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اس کیلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج مغربی اور غیر اسلامی ثقافتی یلغار کے آگے بند باندھ کر اقامت دین اور استحکام پاکستان کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اس کیلئے سرگرم عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ جس کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔ تقریب میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی قائدین کے علاوہ کثیر تعداد میں کارکنان نے بھی شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top