ڈاکٹر طاہرالقادری کا عوامی تحریک کے رہنما ساجد بھٹی کی والدہ اور سمیع اللہ قادری کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار افسوس

لاہور (10 ستمبر 2016) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے عوامی تحریک کے سیکرٹری کوآرڈینیشن ساجد محمود بھٹی کی والدہ اور تحریک منہاج القرآن کے سابق رہنماء سمیع اللہ قادری کی اہلیہ کے انتقال پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور انکے لواحقین کو صبر جمیل دے۔ دریں اثناء تحریک منہاج القرآن کے امیر صاحبزادہ فیض الرحمن درانی، عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور، بشارت جسپال، فیاض وڑائچ، جی ایم ملک، جواد حامد، شہزاد نقوی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی و دیگر نے بھی ساجد بھٹی کی والدہ اور سمیع اللہ قادری کی اہلیہ کے انتقال پر ان سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top