ڈاکٹر حسن محی الدین کا تحریک کے کارکنان کی اموات پر گھروں میں جا کر اہلخانہ سے اظہار تعزیت

کارکن تحریک کا اثاثہ ہیں، ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا: چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن

لاہور (29 ستمبر 2016) پاکستان عوامی تحریک کے سینئر مرکزی رہنما چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے زخمی و اسیر مرحوم سید نور محمد شاہ کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور سید نور محمد شاہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کی تحریک منہاج القرآن کیلئے خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ کارکن تحریک کا اثاثہ ہیں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ ڈاکٹر حسن محی الدین چائنہ سکیم میں کارکن جمیل قادری کے گھر بھی گئے اور ان کے اہل خانہ سے ان کے انتقال پر تعزیت کااظہار کیا۔ ڈاکٹر حسن محی الدین وسن پورہ میں جمشید قادری کے والد اور سمیع اللہ قادری کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کیلئے فیصل ٹاؤن گئے اور مرحومین کی منہاج القرآن کیلئے خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے اس موقع پر اہل خانہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی تحریک اور منہاج القرآن کے کارکنا ن تحریک کا سرمایہ اور فخر ہیں جنہیں فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ میں سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری کی ہدایت پر مرحومین کے اہل خانہ سے تعزیت کیلئے آیا ہوں اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ وہ اہل خانہ کو صبر جمیل دے اور مرحومین کے درجات بلند کرے۔ اس موقع پر امیر لاہور حافظ غلام فرید، سینئر نائب امیر حنیف قادری، اشتیاق حسین مغل، حاجی محمد اسحاق، شہزاد رسول، حسن مرتضیٰ، قاضی فیض الاسلام بھی ان کے ہمراہ تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top