راولپنڈی: منہاج یوتھ لیگ کی تربیتی ورکشاپ
منہاج یوتھ لیگ راولپنڈی کے زیراہتمام مقامی عہدیداروں کے لیے تنظیمی و تربیتی ورکشاپ منعقد ہوئی۔ جس میں مختلف یونٹس کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ منہاج یوتھ لیگ کے صدر مظہر محمود علوی نے ورکشاپ میں بریفنگ دی۔ انہوں ںے کہا کہ حالیہ اعتکاف 2016 میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی طرف سے دیے گئے دعوت و تنظیم کے نئے منصوبے کے اہداف کیمطابق یوتھ لیگ کا ہر رفیق داعی کے طور پر اپنی خدمات سرانجام دے گا۔
یوتھ لیگ کا ہر رفیق اپنے حلقہ احباب میں سے دو دو افراد کو دعوت کے لیے چنے گا اور پھر وہ آگے مزید افراد کو دعوت دیں گے۔ دعوت کا یہ عمل ہر رفیق تسلسل کے ساتھ جاری رکھے گا، جس سے نئے نوجوان مصطفوی مشن کا حصہ بنتے رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوتھ لیگ میں شامل ہونے والے نوجوانوں کو اور یونٹس میں پہلے سے موجود نوجوانوں کو پانچ پانچ افراد کے گروپس میں تقسیم کر کے معاون حلقوں بنائیں جائیں گے۔ اس تنظیمی اسٹرکچر سے پانچ رفقاء کے اوپر ایک معاون ہوگا، جسے معاون حلقہ کہا جائے گا۔ معاون کی ذمہ داری اپنے پانچ رفقاء کی نظریاتی اور تنظیمی تربیت کے ساتھ ساتھ ان پانچ رفقاء کے ذریعے دو دو نئے افراد کو یوتھ لیگ کے اسٹرکچر میں کرنا ہوگا۔
صدر یوتھ لیگ نے شرکا کو بتایا کہ ضرب امن دستخطی مھم بھی اسی دعوتی عمل کا حصہ ہے جس کے ذریعے نئے افراد مصطفوی مشن کا حصہ بنیں گے. آخر میں انہوں نے منہاج القران یوتھ لیگ راولپنڈی کو کامیاب ورکشاپ منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ سیکرٹری فنانس یوتھ نارتھ پنجاب قاضی مجیبب الرحمن، صدر منھاج القران یوتھ لیگ راولپنڈی وسیم خٹک، جنرل سیکرٹری فرقان یوسف، نائب صدر یوتھ لیگ محمد شاکر، سیکرٹری ممبر شپ عابد قادری اور آصف محمود نے اس پروگرام کو منعقد کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
تبصرہ