تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام 2005 کے زلزلے کے شہدا کیلئے دعایہ تقریب

آغوش کے بچوں نے شہدا کیلئے قرآن خوانی کی اور شمعیں روشن کر کے اپنے پیاروں کو یاد کیا

لاہور (07 اکتوبر 2016) 2005 کے تباہ کن زلزے کو آج 11 سال ہو گئے، تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام قائم یتیم و بے سہارا بچوں کی کفالت کے ادارے آغوش میں 2005 کے زلزلے میں شہید ہونیوالوں کیلئے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ دعائیہ تقریب میں شہداء کیلئے قرآن خوانی اور دعائے مغفرت کی گئی، اس موقع پر آغوش کے بچوں نے شمعیں روشن کر کے اپنے پیاروں کو یاد کیا۔

تحریک منہاج القرآن کے رہنما سید امجد علی شاہ نے دعائیہ تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری کی خصوصی ہدایات پر 2005 کے زلزلے میں یتیم و بے سہارا ہو جانیوالے معصوم بچوں کو معاشرے کا مفید شہری بنانے کیلئے آغوش کے نام سے یہ آرفن ہوم قائم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ 8 اکتوبر 2005 کے ہولناک زلزلے نے 6 دہائیوں کی ترقی کے سفر کو لمحوں میں ملبے کا ڈھیر بنا دیا۔ 2005 کے تباہ کن زلزلے کو آج 11 برس ہو گئے ہیں، اس بھیانک زلزلے کی تلخ اور خوفناک یادیں آج بھی ہمارے اذہان میں جوں کی توں ہیں، انہوں نے کہاکہ سانحے کو 11 برس بیت گئے زندہ بچنے والے ہزاروں لوگ آج بھی دربد پھر رہے ہیں، حکومتی بے حسی اور کرپشن کی زد پر ہیں۔ تحریک منہاج القرآن 8 اکتوبر کے زلزلے میں یتیم ہونیوالے سینکڑوں بچوں کی کفالت کر رہی ہے جبکہ ہزاروں متاثرہ خاندان حکومتی وعدوں پر عمل اور امداد کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم سول سوسائٹی، سماجی تنظیموں اور زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ آغوش میں یتیم بچوں کی کفالت اور اعلیٰ تعلیم و تربیت کے ماحول کو اپنی آنکھوں سے دیکھنے کیلئے ادارہ آغوش کا وزٹ ضرور کریں۔ انہوں نے کہا کہ زلزلے میں شہید ہونیوالوں کے درجات کی بلندی، اپاہج ہونیوالوں کی صحت یابی اور بے گھر ہونیوالوں کی خوشحالی کیلئے دعاگو ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top